جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خواتین کے ریزرویشن کے نام پر مودی بہا رہے ہیں مگرمچھ کے آنسو: کانگریس
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

خواتین کے ریزرویشن کے نام پر مودی بہا رہے ہیں مگرمچھ کے آنسو: کانگریس

Awaz E Bihar•19 اپریل، 2026 کو 05:21 PM•8 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ خواتین کو ریزرویشن دینے کے خلاف رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بار اس نے خاتون کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی (ڈی لیمیٹیشن) لانے کی سازش کی، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی آئینی ترمیمی بل گر گیا اور بی جے پی کو منھ کی کھانی پڑی۔
پارٹی نے کہا کہ بی جے پی شروع سے ہی خواتین کو ریزرویشن نہیں دینا چاہتی ہے۔ یہ ہمیشہ خواتین کے ریزرویشن کے خلاف رہی ہے اور یہی وجہ تھی کہ جب سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی 1990 میں خواتین کو ریزرویشن دینے کے لیے آئینی ترمیمی بل لائے تھے، تو بی جے پی نے اس کی مخالفت کی تھی، جس کی وجہ سے وہ بل پارلیمنٹ میں منظور نہیں ہو سکا تھا۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ڈرے ہوئے ہیں، اس لیے انہوں نے ملک کے نام ہفتہ کو 29 منٹ کے خطاب میں 58 بار، یعنی تقریباً ہر 30 سیکنڈ میں کانگریس کا نام لیا۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ مسٹر مودی خاتون ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی کی اپنی مبینہ سازش کے ناکام ہونے کی وجہ سے ملک کے نام خطاب کے دوران مگرمچھ کے آنسو بہا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو آئینی ترمیمی بل گرنے پر دکھی ہونے کے بجائے 543 لوک سبھا نشستوں کی بنیاد پر خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا انتظام کرنا چاہیے اور کانگریس اس انتظام کی پوری طرح حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ 543 نشستوں میں سے 181 نشستیں خواتین کو دے دیجیے اور اس میں رکاوٹ مت بنیے۔ کانگریس ترجمان نے وزیر اعظم پر خواتین کے تئیں غیر حساس رویہ اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ملک میں جہاں بھی خواتین کے ساتھ مظالم ہوتے ہیں، وہاں مسٹر مودی کچھ نہیں بولتے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے کانگریس کی سرکردہ لیڈر سونیا گاندھی کے لیے 'کانگریس کی بیوہ جیسے الفاظ کا استعمال کر کے خواتین کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کی بات کرنے والی بی جے پی کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب راجیو گاندھی کے دورِ حکومت میں خواتین کا ریزرویشن بل لایا گیا تھا، تب بی جے پی نے اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی کے مطابق، ایسے معاملات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور عصمت دری کے واقعات بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے 1600 سے زائد ایم ایل اے میں صرف 167 خواتین ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود صرف ایک ریاست میں ہی خاتون وزیر اعلیٰ ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ اس سے واضح ہے کہ بی جے پی خواتین کے تئیں حساس نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے آئینی ترمیمی بل منظور کرانے میں پارلیمنٹ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026