جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بغیر کسی وجہ کے مریضوں کو بڑے اسپتالوں میں ریفر نہ کریں:نشانت
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بغیر کسی وجہ کے مریضوں کو بڑے اسپتالوں میں ریفر نہ کریں:نشانت

Awaz E Bihar•11 جولائی، 2026 کو 07:20 PM•10 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ 11،جولائی (اے بی این)ریاست میں سرکاری طبی خدمات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے محکمہ صحت نے تمام سرکاری صحت کے اداروں کے لیے ریفرل سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ پہل سات نشچے -3 کے تحت "قابل رسائی صحت، محفوظ زندگی" کے عہد کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مریضوں کو ان کے قریبی سرکاری طبی اداروں میں معیاری علاج تک رسائی حاصل ہو اور غیر ضروری ریفر کو روکا جاسکے
جائزہ میٹنگوں کے دوران، وزیر صحت جناب نشانت نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ بغیر کسی وجہ کے مریضوں کو اعلیٰ اسپتالوں میں ریفر نہ کیا جائے۔ وزیر صحت کے مطابق ضلعی ہسپتالوں اور دیگر سرکاری صحت کے اداروں میں دستیاب وسائل، ماہر ڈاکٹروں اور جدید سہولیات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو ان کے اپنے اضلاع میں صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات ان رہنما خطوط کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔
محکمہ صحت کے سکریٹری مسٹر کمار روی کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق، تمام سول سرجنوں پر لازم ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مریضوں کو مقامی طور پر بہترین طبی نگہداشت حاصل ہو اور ضرورت پڑنے پر ہی انہیں بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا جائے۔
اس انتظام کے تحت، OPD، IPD، اور ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کے علاج کے پورے عمل کو BHAVYA (بہار ہیلتھ ایپلی کیشن ویژنری یوجنا فار آل) پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔ مریض کا رجسٹریشن، طبی مشاورت، ٹیسٹ، ادویات، ریفرل اور علاج سے متعلق تمام تفصیلات BHAVYA پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔ داخل مریضوں کا ABHA آئی ڈی بنا کر ان کا الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (EHR) تیار کیا جائے گا، جس سے مستقبل کے علاج کو مزید قابل رسائی اور موثر بنایا جائے گا۔
ہدایات میں تمام ضلعی اسپتالوں میں سات دنوں کے اندر ICU اور 24x7 ایمرجنسی سروسز کے موثر طریقہ سے چلانے ڈاکٹروں اور پارا میڈیکل اسٹاف کے BHAVYA پورٹل پررجسٹریشن، ڈیوٹی روسٹروں کی آن لائن انٹری، اور تمام دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں تازہ ترین معلومات درج کر نے کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی کسی مریض کو ریفر کرنے سے پہلے، متعلقہ ڈاکٹر کو یقینی بنانا ہو گا کہ ضروری طبی سہولت اس ادارہ میں دستیاب نہیں ہے۔ ہر ریفرل کے لیے واضح وجہ لازمی ہوگی، اور مریض کے پیسنٹ جرنی کو BHAVYA پورٹل پر مکمل طور پر اپ ڈیٹ کر تے ہوئے مریض یا ان کے اہل خانہ کو کمپیوٹرائزڈ کاپی فراہم کی جائے گی۔ نازک مریضوں کو ریفر کرنے سے پہلے ان کو مستحکم کرنے اور انہیں سرکاری ALSA/BLSA ایمبولینسوں میں بھیجنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
ریفرل سسٹم کی نگرانی کے لیے، ہر ضلع میں ایک ضلعی سطح کی نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی صدارت ضلعی افسر کوکرتا ہے۔ یہ کمیٹی ریفرل کیسز کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غیر ضروری ریفر کو روکنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔ ریاستی سطح پر ایک نوڈل افسر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جو تمام اضلاع کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ لیں گے اور نظام کی مسلسل نگرانی کریں گے۔محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں ان رہنما خطوط پر موثر عمل درآمد سے مریضوں کو ان کے قریبی سرکاری اسپتالوں میں بہتر اور بروقت علاج کی سہولت ملے گی، سرکاری صحت کے اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور ریاست کے ریفرل سسٹم کو مزید شفاف، جوابدہ اور مضبوط بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026