جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کو دوپہر 1 بجے تک ہو گی تعلیم: وزیر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کو دوپہر 1 بجے تک ہو گی تعلیم: وزیر

Awaz E Bihar•6 اگست، 2026 کو 04:03 PM•92 ویوز•3 منٹ پڑھیں

محکمہ تعلیم نے ہفتہ کو آدھے دن کی کلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پٹنہ، 6 اگست (اے بی این ) ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں میں سنیچر کو آدھے دن کی کلاسیں لاگو کر دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے وزیر تعلیم متھیلیش تیواری نے کہا کہ کئی ارکان اسمبلی، اساتذہ لیڈر اور اساتذہ کے ذریعہ مسلسل سنیچر کو ہاف ڈے کر نے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اساتذہ کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری ا سکولوں میں ہفتہ کے روز آدھے دن کی کلاسز کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم جمعرات کو وکاس بھون کے مدن موہن آڈیٹوریم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بھی مونگیر میں ایک حالیہ پروگرام کے دوران ہفتہ کو آدھے دن کے پروگرام کا اشارہ دیا تھا۔ اس کی روشنی میں، سرکاری اسکولوں کے اوقات میں جزوی تبدیلی کر تے ہوئے ہفتہ کو صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکول دوپہر 1 بجے تک تدریسی عمل جاری رکھیں گے۔ ہفتہ کو، اور دیگر پہلے سے طے شدہ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس کے بعد طلباء وطالبات کو چھٹی دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
وزیر تعلیم جناب تیواری نے کہا کہ اسکولوں میں منظور شدہ عہدے سے جو زیادہ اساتذہ ہیں انہیں رضاکارانہ طور پر ٹرانسفر کے لیے درخواست دینی تھی۔ اس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم کا پورٹل 30 جولائی سے کھلا تھا اور 5 اگست کو رات 12 بجے بند ہوا۔ اس میںریاست کے 106,287 اساتذہ کو رضاکارانہ منتقلی کے لیے درخواست دینی تھی جن میں سے کل 73,151 نے درخواست دی ہے۔ اب ان کے ٹرانسفر کا عمل شروع ہو گا۔ اسی طرح میچول ٹرانسفر کے لیے کل 4,259 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ میچول ٹرانسفر کا عمل 14 ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ جنرل ٹرانسفر کے لیے پورٹل 17 ستمبر کو کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے لیے ضلعی کیڈر بنایا گیا ہے۔ اساتذہ کا ہر پانچ سال میں ایک بار تبادلہ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کے تمام مسائل 31 اکتوبر 2026 تک حل کر لیے جائیں گے، اس کے بعد اساتذہ طلباء کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے مقابلے میں بہتر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ کام نئی تعلیمی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بہار میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ9 اور 10 اگست کو ضلع میں اور ہیڈکوارٹر میں مامور محکمہ تعلیم کے افسران کی دو روزہ چنتن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جو مسائل ہیں ان پر بات کی جائے گی اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم میں شفاف نظام نافذ کر دیا گیا ہے جس کے نتائج نظر آنے لگے ہیں۔ تعلیم کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026