جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سی جی ایل-ٹی ڈی پی ایل امتحان منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف ملازمین کا احتجاج
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

سی جی ایل-ٹی ڈی پی ایل امتحان منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف ملازمین کا احتجاج

Awaz E Bihar•18 اگست، 2026 کو 02:28 PM•35 ویوز•4 منٹ پڑھیں

رانچی، 18 اگست: جھارکھنڈ میں جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی ،سی جی ایل اور ٹی ڈی پی ایل کے تحت منعقد مختلف مسابقتی امتحانات کو منسوخ کرنے اور سی آئی ڈی تحقیقات کرانے کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے اعلان کے بعد ان امتحانات کے ذریعے مقرر کیے گئے ملازمین کا احتجاج تیز ہوگیا ہے۔ ملازمین نے پیر کی دیر رات تک پروجیکٹ بھون احاطے میں دھرنا اور مظاہرہ کیا۔ منگل کی صبح بھی بڑی تعداد میں ملازمین پروجیکٹ بھون پہنچے اور کئی گھنٹے دھرنا دے کر حکومت سے اپنی ملازمتیں محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کی تقرری میں بے ضابطگی ثابت ہوتی ہے یا اس کی جانب سے کوئی غلطی سامنے آتی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن کسی ذاتی قصور کے بغیر تقریباً دو ہزار مقررہ سی جی ایل ملازمین کی ملازمتوں پر سوال اٹھانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
ملازمین نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ ملازمت کر رہے تقریباً دو ہزار سی جی ایل ملازمین کا جرم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں اگر کہیں گڑبڑی ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، لیکن انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملازمت کر رہے ملازمین کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
مظاہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پہلے کرائی گئی سی آئی ڈی تحقیقات میں سوالیہ پرچے کے افشا ہونے کی بات سامنے نہیں آئی تھی۔ ایسے میں اگر اب بڑے پیمانے پر بے ضابطگی یا کسی فرد کی شمولیت کی بات سامنے آتی ہے تو اس کی ذمہ داری مقررہ ملازمین پر ڈالنا مناسب نہیں ہوگا۔
مقررہ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت ان کی تقرریوں کو غلط یا غیر قانونی سمجھتی ہے تو عدالت میں حلف نامہ داخل کرکے واضح کرے کہ مقررہ ملازمین نے کون سا جرم کیا ہے اور ان کی تقرری کس بنیاد پر غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملازم کی ملازمت صرف زبانی حکم یا احتجاج کے دباؤ میں ختم نہیں کی جا سکتی۔ اس کے لیے مقررہ قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے۔
ملازمین نے کہا کہ وہ عدالت کے حکم اور قانونی عمل کا احترام کریں گے۔ عدالت ان کی تقرریوں کے بارے میں جو فیصلہ دے گی، وہ اس پر عمل کریں گے، لیکن صرف حکومت کے زبانی حکم کی بنیاد پر ملازمت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
دھرنا ختم کرنے کے بعد مقررہ ملازمین پروجیکٹ بھون اور دیگر مقامات پر اپنے اپنے کاموں پر واپس لوٹ گئے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ملازمت کے تحفظ کو لے کر ان کا احتجاج اور حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی سدھار منچ، دیویندر ناتھ مہتو گروپ سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کی تحریک کے 24ویں دن وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے میڈیا کے سامنے طلبہ کے مطالبات پر کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی سی جی ایل اور ٹی ڈی پی ایل کے تحت منعقد امتحانات کو منسوخ کرنے کے ساتھ ہی معاملے کی سی آئی ڈی تحقیقات کرانے کی بات کہی تھی۔
وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد ان امتحانات کے ذریعے مقرر کیے گئے تقریباً دو ہزار نوجوانوں میں بے یقینی اور غصے کی کیفیت ہے۔ مقررہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ انتخاب کا عمل مکمل ہونے کے بعد قانونی طریقے سے ملازمت کر رہے ہیں۔ ایسے میں بھرتی کے عمل میں مبینہ گڑبڑی کا خمیازہ انہیں نہیں بھگتنا چاہیے۔مقررہ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی کارروائی سے پہلے ہر تقرری اور امیدوار کے کردار کی جانچ کی جائے اور جن کے خلاف کوئی بے ضابطگی ثابت نہ ہو، ان کی ملازمت محفوظ رکھی جائے۔

شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026