جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایف سی آر اے بل کی موجودہ شکل قابلِ قبول نہیں: کانگریس
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

ایف سی آر اے بل کی موجودہ شکل قابلِ قبول نہیں: کانگریس

Awaz E Bihar•5 اگست، 2026 کو 04:54 PM•35 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کانگریس نے فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) بل کی موجودہ شکل کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی اور پوری اپوزیشن اسے موجودہ شکل میں قبول نہیں کرے گی اور سب مل کر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور پوری اپوزیشن ایف سی آر اے بل کو موجودہ شکل میں قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں کے لیے الگ نظام اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے لیے الگ قوانین رکھنے کی سوچ قابلِ قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اس 'جابرانہ' بل کو پاس نہیں ہونے دے گی۔مسٹر وینوگوپال نے کہا، "لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ایف سی آر اے بل کے سلسلے میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی اور پوری اپوزیشن کا موقف بالکل واضح ہے کہ ایف سی آر اے بل کو اس کی موجودہ شکل میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ آر ایس ایس سب کچھ کر سکتا ہے، جبکہ دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے لیے الگ قوانین ہوں، ایسی سوچ قابلِ قبول نہیں ہے۔ ہم اس جابرانہ بل کی بھرپور مخالفت کریں گے اور اسے کسی بھی قیمت پر پاس نہیں ہونے دیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ کانگریس پہلے سے ہی رام مندر چندہ تنازع پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ پورا ملک اس مسئلے کو لے کر فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو طالب علموں پر مبینہ مظالم اور فائرنگ کے مسئلے پر ایوان میں آ کر بیان دینا چاہیے۔ پارلیمنٹ بحث اور گفتگو کی جگہ ہے، لیکن حکومت بحث سے بچتے ہوئے بلوں کو جلد بازی میں پاس کرانا چاہتی ہے۔اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہے کہ حکومت عوام اور اپوزیشن کی آواز نہیں سن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن طالب علموں پر مبینہ حملے، ای-20 مسئلے، جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے نیز رام مندرچڑھاوا تنازع جیسے عوامی مفاد کے مسائل پارلیمنٹ میں اٹھا رہی ہے، لیکن حکومت بحث کرانے کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ایوان میں آ کر اپنا بیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ بحث سے ہی حل نکلے گا اور ایوان میں موجود نہ ہو کر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026