جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سچ کے آئینے سے ڈرتی ہے مودی حکومت: کانگریس
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

سچ کے آئینے سے ڈرتی ہے مودی حکومت: کانگریس

Awaz E Bihar•20 مئی، 2026 کو 05:28 PM•21 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت سچ کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے اور گزشتہ 12 برسوں میں اس نے جمہوریت کا آئینہ مانے جانے والے اپوزیشن اور میڈیا کی آواز کو دبانے کا کام کیا ہے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات (کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ) کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی ملک میں اقتصادی بحران کے لیے عالمی جنگوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ ملک کی معیشت پہلے ہی سے چیلنجوں کا سامنا کر رہی تھی اور کانگریس مسلسل اس کی وارننگ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "جمہوریت میں اپوزیشن اور میڈیا وہ آئینہ ہوتے ہیں، جو اقتدار کو سچائی دکھاتے ہیں، لیکن سچ سے ڈرنے والی مودی حکومت اس آئینے کو توڑنے کا کام کر رہی ہے۔ جھوٹ آئینے سے ڈرتا ہے۔"
مسٹر کھیڑا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 12 برسوں میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ میڈیا ان سے مشکل سوالات پوچھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو نصیحت دے کر غیر ملکی دورے پر چلے جاتے ہیں اور اس سے پہلے لمبے روڈ شو کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کئی رہنما پبلک ٹرانسپورٹ یا بائیک پر چلنے کا مظاہرہ کرتے ہیں، جبکہ پیچھے ان کی گاڑیوں کا پورا قافلہ چلتا ہے۔کانگریس رہنما نے مہنگائی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2014 میں 414 روپے میں ملنے والا ایل پی جی سلنڈر اب 915 روپے کا ہو گیا ہے، جو 121 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل سلنڈر بلیک میں فروخت ہو رہا ہے، باہر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اور دودھ نیز بریڈ جیسی ضروری چیزیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ روپیہ مسلسل کمزور ہو کر 97 کی سطح تک پہنچ گیا ہے اور حکومت عوام کو حقیقی اعداد و شمار سے دور رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پہلے 60 دن، پھر 60 مہینے مانگتے رہے اور اب سال 2047 تک کا وقت مانگ رہے ہیں، لیکن بیچ کے اقتصادی اعداد و شمار پر جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 12 برسوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 38 فیصد اور ڈیزل کی قیمتوں میں 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورِ حکومت میں خام تیل کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کنٹرول میں رہیں، جبکہ موجودہ حکومت میں کم خام تیل کی قیمتوں کے باوجود ایندھن مہنگا بیچا گیا۔ مسٹر کھیڑا نے الزام لگایا کہ حکومت کی ذمہ داری عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے، لیکن مودی حکومت لوگوں کے مسائل بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026