جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ، کمرشیل ایل پی جی کوٹے میں 50 فیصد اضافہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ، کمرشیل ایل پی جی کوٹے میں 50 فیصد اضافہ

Awaz E Bihar•24 مارچ، 2026 کو 01:21 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ملک میں کمرشیل ایل پی جی گیس کی سپلائی کے حوالے سے مرکزی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاستوں کو دیے جانے والے کوٹے میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس سے ہوٹل، ریسٹورنٹس، ڈھابے اور مختلف صنعتوں کو بڑی راحت ملنے کی توقع ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج مِتّل نے اس فیصلے سے متعلق تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے، جبکہ ضلع کلکٹر کشور جاولے نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق اس اضافی کوٹے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت پہلے ریاستوں کو ملنے والے 20 فیصد کوٹے میں ترمیم کرتے ہوئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، اور اب اس میں مزید 20 فیصد اضافہ کیے جانے کے بعد کمرشیل ایل پی جی کی مجموعی فراہمی تقریباً 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ ہوٹل، ریسٹورنٹس، ڈھابے، صنعتی کینٹین، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، ڈیری کاروبار اور سرکاری امدادی غذائی مراکز کو ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مہاجر مزدوروں کے لیے دستیاب 5 کلو کے ایف ٹی ایل سلنڈرز کی فراہمی کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں، جن کے تحت تمام کمرشیل اور صنعتی صارفین کے لیے متعلقہ تیل کمپنیوں کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہوگی، جبکہ سالانہ استعمال اور کاروباری تفصیلات درج کر کے گیس کے غلط استعمال کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

جن علاقوں میں پائپ گیس (پی این جی) کی سہولت موجود ہے وہاں صارفین کو پی این جی کے لیے درخواست دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے کمرشیل شعبے میں ایندھن کی قلت کم ہونے اور صنعت و خدمات کے شعبے کو بڑا سہارا ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026