جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں پہلی بار بی جے پی کا ہوگا وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں پہلی بار بی جے پی کا ہوگا وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•13 اپریل، 2026 کو 07:36 PM•4 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) 15 اپریل کو بہار میں نئے وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔ پارٹی دفتر سے لے کر راج بھون تک اس کی تیاری چل رہی ہے۔ آج صرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش پر میٹنگ ہوئی۔ پیر کی صبح وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش پر اعلی سطحی میٹنگ چلی۔ اس میں جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے سنگھ، للن سنگھ، بجیندر یادو، وجے چودھری، شرون کمار اور زماں خان موجود تھے۔ تمام لوگوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں 14 اپریل کو ہونے والی این ڈی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اور جے ڈی یو کے کوٹے سے بننے والے وزیر اور نشانت کمار کو لے کر بات چیت ہوئی۔
میٹنگ ختم ہونے کے بعد ریاستی وزیر زماں خان نے واضح طور پر کہا کہ 15 اپریل کو ہی نئی حکومت کی حلف برداری ہوگی۔ اس کی تیاری چل رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش سے نکلنے کے بعد للن سنگھ اور سنجے جھا نے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش پر جا کر میٹنگ کی۔ یہاں پر لیڈران کے درمیان نئی کابینہ کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔
دوسری جانب پٹنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ، ایک انے مارگ اور راج بھون کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پٹنہ کے ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم کو لوک بھون بلایا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ حلف برداری تقریب سے متعلق ڈی ایم کو کئی ہدایات دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی بھی پٹنہ آ ئیں گے۔ وزیر اعظم منگل کی شام کو پٹنہ آئیں گے، لوک بھون میں رکیں گے اور 15 اپریل کو نئی حکومت کی حلف بردراری میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈران سنجے جھا اور وجے چودھری کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر جو بیان جاری کیا گیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے نام سے پارٹی کو کوئی مطلب نہیں ہے۔ جے ڈی یو کا واضح طور پر کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بی جے پی کو ہی طے کرنا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو لے کر تبادلہ خیال جاری ہے۔ مبصر بنے شیوراج سنگھ چوہان کے آنے کے بعد ہی کچھ واضح ہو پائے گا۔ ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے صاف طور پر کہا کہ 14 اپریل کو پہلے بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی، اس کے بعد حکومت کی تشکیل کا عمل آگے بڑھے گا۔ سب کچھ طے پروگرام کے مطابق ہی چل رہا ہے۔ بی جے پی کی میٹنگ کے بعد این ڈی اے کی قانون ساز پارٹی کے لیڈران کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں تمام اراکین اسمبلی بی جے پی کی جانب سے طے کیے گئے چہرے پر اپنی منظوری دیں گے۔سکریٹریٹ کی جانب سے کابینہ کی میٹنگ کی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 14 اپریل کو صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں نتیش کمار کئی اہم ایجنڈوں پر مہر لگائیں گے۔ یہ ان کی آخری کابینہ میٹنگ ہوگی۔
بہار لوک بھون میں گورنر کے سکریٹری گوپال مینا کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی اور پٹنہ ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر، ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)، تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پیز)، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس (اے ڈی ایم)، اور سب ڈویژنل مجسٹریٹس (ایس ڈی ایم) نے شرکت کی۔ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری 15 اپریل کو ہوگی۔نئے وزیراعلیٰ صبح 11 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر تمام ضروری انتظامات کو فی الحال حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ منگل کی دوپہر تک تمام تیاریاں مکمل ہو جائیں گی۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026