مقتول افسر کرشن بھوشن کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان
Awaz E Bihar••31 ویوز•1 منٹ پڑھیں
پٹنہ(اے بی این)وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے سلطان گنج میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر آنجہانی کرشن بھوشن کمار کی اہلیہ مسز شالو کماری اور متاثرہ خاندان نے سے ملاقات کر کے انہیں کنبہ کے ذریعہ معاش اور دیگر مسائل سے آگاہ کرایا۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ کے خاندان کے تئیں حساسیت رکھتے ہوئے ضابطہ کے مطابق اس کی بیوی کو سرکاری ملازمت دے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرائے جائے گی۔ اس سے قبل، ریاستی حکومت نے آنجہانی کرشن بھوشن کمار کے پسماندگان کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 28 اپریل کو سلطان گنج میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر کرشن بھوشن کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔