لوگوں کے مسائل کاحل حکومت کی اولین ترجیح :نشانت کمار
Awaz E Bihar••45 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ (اے بی این) وزیر صحت نشانت کمار نے جدیو دفتر میں جن سنوائی پروگرام کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے لوگوں کے مسائل سے روبرو ہوئے ۔ انہوں نے لوگوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کی شکایتوں سنیں اور متعلقہ معاملوں پر افسران کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی۔ جن سنوائی کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنی شکایات لے کر جدیو دفتر پہنچے۔ لوگوں نے صحت خدمات، سرکاری منصوبوں اور مقامی سطح کے مختلف مسائل سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ وزیر نے فرداً فرداً لوگوں کی بات سنی اور متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔وزیر صحت نشانت کمار نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جن سنوائی میں سامنے آنے والی شکایتوں کو سنجیدگی سے لیاجائے اور ان کے نپٹارہ میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے اور متعلقہ محکموں کو اس سمت میں سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ اس دوران جدیو دفتر میں پارٹی کے عہدیدارن اور کارکنان بھی موجود تھے۔ مختلف اضلاع کے لوگوں نے براہ راست اپنے مسائل وزیر کے سامنے رکھے جس کے بعد ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئیں۔