جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کے تمام اضلاع اور بلاکوں میں ہاکی کا انعقاد کیا جائے گا: شرون کمار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کے تمام اضلاع اور بلاکوں میں ہاکی کا انعقاد کیا جائے گا: شرون کمار

Awaz E Bihar•6 ستمبر، 2026 کو 03:44 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ہاکی کو بہار کے تمام اضلاع اور بلاکوں تک پھیلایا جائے گا۔ اس کے لیے کھیل کو ہر طرح سے منظم کیا جائے گا۔ اس سے دیہی اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا کافی موقع ملے گا۔ یہ باتیں دیہی ترقیات، اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر اور بہار ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جناب شراون کمار نے اتوار کو ہاکی ایسوسی ایشن آف بہار کے سالانہ اجلاس میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہارہاکی ایسوسی ایشن کا مقصد ریاست میں نچلی سطح پر ہاکی کو فروغ دینا ہے۔
اس پروگرام کا انعقاد پٹنہ کے ایس آر گارڈن میں ہوا۔پروگرام میں سال 2025-26 کے کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال 2026-27 کے لیے تفصیلی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال اور منظوری دی گئی۔
مسٹر شر ون کمار نے دلت شوشت سمدھان ودیالیہ کے ہاکی کھلاڑیوں کو گریفائٹ ہاکی اسٹک دے کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن اور حکومت مشترکہ طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کوششیں کریں گے کہ وسائل کی کمی باصلاحیت کھلاڑیوں کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والا وقت بہار کے ہاکی کھلاڑیوں کے لیے سنہری مواقع لے کر آئے گا۔ بہار حکومت اس کھیل اور اس کے کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ہاکی ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ مل کر ریاست میں ہاکی کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرے گی اور بہار کو ملک کی سرکردہ ہاکی ریاستوں میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
پروگرام میں این ایس ایف سمیت متعینہ ایجنڈوں کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ ساتھ ہی ایسوسی ایشن کے باقاعدہ کام اور مختلف سرگرمیوں کے بہتر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان کے چیئرمین مقرر کیے گئے۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رانا پرتاپ سنگھ نے کارگزاری پیش کی، جبکہ خزانچی نے ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹس اور سالانہ مالیاتی بیان پیش کیا۔ مختلف ضلعی یونٹس کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل اور پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے اختتام پر، انوبھا سنگھ نے تمام عہدیداروں، ضلعی اکائیوں اور موجود اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ سالانہ اجلاس عام میں ایسو سی ایشن کے عہدیداران، مختلف ضلعی اکائیوں کے نمائندوں اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026