نیپال میں شدید بارش کا اثر، محکمہ نے انجینئروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہے کی ہدایت دی :وجئے چودھری
Awaz E Bihar••7 ویوز•2 منٹ پڑھیں
گنڈک ندی میں سیلاب کے پانی کے بہاؤ تیز ، والمیکی نگر بیراج پر شام تک 5لاگھ کیوسک پہنچنے کا امکان
نیپال میں گنڈک ندی کے کیچمنٹ ایریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمول سے بہت زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے ندی کے پانی کے بہاؤ میں تیزی آئی ہے۔ اتوار کی صبح 11 بجے والمیکی نگر بیراج پر گنڈک کے پانی کا بہاؤ 4.24 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پانی کے بہاؤ کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور آبی وسائل کے وزیر جناب وجے کمار چودھری نے اتوار کو محکمہ آبی وسائل کے میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ والمیکی نگر بیراج سے تقریبا 80 کیلو مٹر اور پرنیپال میں دیوگھاٹ گیج سائٹ پر ریکارڈ کی گئی پانی کی سطح کی بنیاد پر شام تک بیراج پر تقریبا 5لاکھ کیوسک یا اس سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ تاہم، یہ 2024 میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ 5.62 لاکھ کیوسک پانی کی آمد سے کم ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کے پیش نظر گنڈک ندی سے وابستہ تمام علاقائی افسران اور انجینئروں کو 24 گھنٹے الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پشتوں کی نگرانی اور دیکھ ریکھ کو مضبوط بنانے کے لیے گندک کے دونوں پشتوں پر اضافی انجینئرز تعینات کیے گئے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انجینئروں کو چوکس رہنے اور پشتوں کی حالت پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مانیٹرنگ میں کسی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ اور آبی وسائل کے وزیر مسٹر چودھری نے کہاکہ گنگا ندی کے پانی کی سطح فی الحال کم ہے۔ نتیجتاً گنڈک سے گنگا میں پانی کا ہموار بہاؤ قابل حصول ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر پانی جمع ہونے یا شدید سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے امکان کودیکھاتا ہے۔ تاہم محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ قدرتی حالات کی 100 فیصد پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔ موجودہ صورتحال کو کنٹرول میں بتاتے ہوئے افسران کو مسلسل نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے گھبرانے کی نہیں بلکہ چوکس اور چوچکنا رہنے کی اپیل کی۔ انتظامیہ اور محکمہ آبی وسائل کی ٹیمیں مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئی ہے۔