مردہ رعیّتوں کی جمعبندی وارثوں کے نام جلد اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت
Awaz E Bihar••19 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ: محکمہ محصولات و اراضی اصلاحات نے مردہ رعیّتوں کی جمعبندی اہل وارثوں کے نام جلد اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ کے سکریٹری جے سنگھ نے تمام ریونیو ملازمین کو اپنے اپنے حلقہ میں ہر ماہ کم از کم پانچ مردہ جمعبندی معاملات نمٹانے کی ہدایت دی۔ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سکریٹری کی صدارت میں گیا، نالندہ اور شیخ پورہ اضلاع کے تمام سرکل افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس میں ریونیو امور اور زیر التوا خدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری نے مردہ جمع بندی کے معاملات کو مہم چلا کر تیزی سے نمٹانے اور غلط جمعبندی کی نشاندہی کرکے ضابطے کے مطابق فوری اصلاح کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنا محکمہ کی ترجیح ہے۔ زیر التوا پیمائش کے معاملات پر سکریٹری نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ پر رعیّت کی غیر حاضری پیمائش کا کام زیر التوا رکھنے کی وجہ نہیں بنے گی۔ رعیّت کو ذاتی طور پر اور دستیاب موبائل نمبر کے ذریعے اطلاع دینے کے ساتھ پنچایت بھون اور سرکل دفتر کے نوٹس بورڈ پر بھی اطلاع چسپاں کی جائے۔میوٹیشن میں غلط دستاویزات یا غلط معلومات پیش کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ امینوں کو موقع پر جاکر اسپاٹ ویری فکیشن کرنے کو بھی کہا گیا۔ سکریٹری نے تمام سرکلوں میں زیر التوا تجاوزات کے مقدمات کا RCMS کے ذریعے آن لائن نمٹارہ یقینی بنانے اور سرکاری اراضی کی غلط جمعبندی کی نشاندہی کرکے فوری کارروائی کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریونیو امور کا بروقت اور معیاری نمٹارہ ضروری ہے۔ کام میں غیر ضروری تاخیر یا لاپروائی پر جواب دہی طے کی جائے گی، جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گ