جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اسرائیل پر ایران کا 70 میزائلوں سے سہ طرفہ جوابی حملہ شروع، تل ابیب میں سائرن کی گونج، حوثی-حزب اللہ نے بھی کھولا محاذ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

اسرائیل پر ایران کا 70 میزائلوں سے سہ طرفہ جوابی حملہ شروع، تل ابیب میں سائرن کی گونج، حوثی-حزب اللہ نے بھی کھولا محاذ

Awaz E Bihar•28 فروری، 2026 کو 09:59 AM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ ایران پر کیے گئے زور دار حملوں کے بعد اب ایران نے بھی جوابی کارروائی کے تحت درجنوں میزائلیں داغ دی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایران نے اسرائیل کی طرف تقریباً 70 بیلسٹک میزائلیں داغی ہیں، جس کے بعد تل ابیب میں سائرن کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اسرائیل کی فوج ’آئی ڈی ایف‘ نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائلیں لانچ کیے جانے کی شناخت ہوئی ہے، پورے ملک میں الرٹ ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے جو شہر ایرانی میزائلوں کی زد میں آئے ہیں، ان میں یروشلم، حائفہ اور سیف اللہ شامل بتائے جا رہے ہیں۔ یروشلم میں اس وقت سائرن کی آواز تیزی کے ساتھ سنی جا رہی ہے۔ ایرانی حملہ کے بعد لوگوں کو بم شیلٹر میں جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایران نے دوسری بار اسرائیل کی طرف میزائلوں کا ایک ذخیرہ بھیجا ہے اور اسرائیل اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ان ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔
ایران کی آرمی آئی آر جی سی نے حملہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل پر ڈرون-میزائل حملوں کی پہلی لہر ابھی ابھی مکمل ہوئی ہے۔ حالانکہ آئی آر جی سی نے ابھی پہنچائے گئے نقصان کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیل نے اپنے اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو پوری طرح فعال کر دیا ہے۔ اسرائیل نے پورے ملک میں ’نیشن وائیڈ ایمرجنسی‘ اور ’اسپیشل اسٹیٹ آف ایمرجنسی‘ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں پورے اسرائیل میں سائرن بجنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولنس سروس نے بھی ایرانی حملہ کی تصدیق کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ کم از کم 2 میزائلیں داغی گئیں، جن میں سے ایک کے کھلی جگہ پر گرنے کی اطلاع ہے۔ اس درمیان آئی ڈی ایف نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس نے ایران سے بیلسٹک میزائلوں کا مزید ایک لانچ ڈٹیکٹ کیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ اس لیے بھی شدید معلوم پڑ رہا ہے، کیونکہ حوثی اور حزب اللہ نے بھی اپنا محاذ کھول دیا ہے۔ اس سے ایران-اسرائیل جنگ ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
س سے قبل امریکہ اور اسرائیل نے ایک ساتھ تقریباً 30 میزائلوں سے ایران کے کئی شہروں پر حملہ کیا تھا۔ ان حملوں میں ایران کے نیوکلیئر سنٹرس کو تو نشانہ بنایا ہی گیا، ساتھ ہی ساتھ ایرانی صدر پزشکیان اور سپریم لیڈر خامنہ ای کو بھی ہدف بنایا گیا۔ حالانکہ پزشکیان اور خامنہ ای محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے اس آپریشن کو ’شیلڈ آف جوڈا‘ نام دیا ہے۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026