جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جے ڈی یو ایم پی گردھاری یادو کی رکنیت خطرے میں، لوک سبھا اسپیکر  سے کارروائی کا مطالبہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

جے ڈی یو ایم پی گردھاری یادو کی رکنیت خطرے میں، لوک سبھا اسپیکر سے کارروائی کا مطالبہ

Awaz E Bihar•25 مارچ، 2026 کو 06:58 PM•6 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بانکا لوک سبھا سیٹ سے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رکن پارلیمنٹ گردھاری یادو کی لوک سبھا کی رکنیت خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ جے ڈی یو نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سپول کے ایم پی دلیشور کامت نے لوک سبھا اسپیکر کو ایک درخواست پیش کی ہے جس میں گردھاری یادو کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پارٹی اسے نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا سخت اقدام قرار دے رہی ہے۔
دلیشور کامت نے کہا کہ گر دھاری یادو نے پارٹی کی آفیشل لائن سے ہٹ کر بیانات دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ حاصل کیا اور اس کے لیے مہم چلائی، جسے پارٹی مخالف سرگرمی سمجھا جاتا ہے۔
مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر للن سنگھ نے کہا کہ یہ درخواست پارلیمانی لیڈر نے پیش کی تھی اور اب پارٹی قیادت اور اسپیکر اس پر غور کریں گے۔ انہوں نے اس الزام کو بھی دہرایا کہ گر دھاری یادو نے اپنے بیٹے کو آر جے ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوایا تھا اور وہ خود مہم میں سرگرم عمل تھے۔جے ڈی یو کے ایگزیکٹو صدر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا نے کہا کہ یہ پارٹی لائن کے خلاف بغاوت کی واضح کارروائی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گردھاری یادو کے بیٹے نے اسی حلقہ سے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا جہاں سے وہ خود بھی ایم پی ہیں۔ان الزامات کے درمیان گردھاری یادو نے کہا کہ انہوں نے کبھی پارٹی کے خلاف کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں لوک سبھا اسپیکر کی طرف سے سمن موصول ہوگا تو وہ جواب دیں گے۔دراصل گر دھاری یادو نے 2025 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے رائے دہندگان کے خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق فیصلے پر پارٹی لائن کے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو ’’تغلقی فرمان‘‘ اور جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا۔ پارٹی قیادت نے اسے ایک سنگین بے ضابطگی سمجھا۔اس کے بعد 17 مارچ کو وزیر اعلی نتیش کمار کی ''سمردھی یاترا'' کے دوران بانکا میں منعقدہ ایک پروگرام میں ان کی غیر موجودگی نے بھی کافی بحث چھیڑ دی۔ اس سے قبل پارٹی نے انہیں وجہ بتاو? نوٹس جاری کیا تھا، جس میں ان سے 15 دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں تقریب کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔اس ساری پیشرفت کے بعد اب سب کی نظر لوک سبھا کے اسپیکر پر ٹکی ہوئی ہے، جن کا فیصلہ گردھاری یادو کی رکنیت کا مستقبل طے کرے گا۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026