جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جسٹس سورن کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم: کیجریوال
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

جسٹس سورن کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم: کیجریوال

Awaz E Bihar•27 اپریل، 2026 کو 04:47 PM•11 ویوز•3 منٹ پڑھیں

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جسٹس سورن کانتا شرما کی عدالت میں زیر سماعت اپنے کیس میں پیش نہ ہونے اور کوئی بھی دلیل نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے پیر کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا، "جسٹس سورن کانتا شرما سے انصاف ملنے کی میری امید ٹوٹ چکی ہے۔ اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اور ستیہ گرہ کے جذبے کے ساتھ، میں نے اس کیس میں ان کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔"
انہوں نے کہا، "میں نے مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے جسٹس سورن کانتا شرما سے میرے کیس سے خود کو الگ کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن انہوں نے خود ہی سماعت کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں جسٹس سورن کانتا شرما جو بھی فیصلہ سنائیں گی، میں اس پر اپنے قانونی حق کو استعمال کرنے کے لیے آزاد ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور میں اس کا مکمل احترام کرتا ہوں، کیونکہ جب میرے خلاف سازشیں ہوئیں تو عدلیہ نے ہی مجھے الزامات سے بری کر کے انصاف دیا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "زندگی میں کئی بار ایسے مواقع آتے ہیں جب جیت یا ہار معنی نہیں رکھتے۔ اس سے بھی بڑا صحیح اور غلط کا سوال ہو جاتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ایسے وقت میں ہمیں یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ ہم مشکل راستہ چنیں گے یا آسان راستہ۔ آج میں بھی ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ مجھے ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا، جیل بھیج دیا گیا اور ایک منتخب حکومت کو غلط طریقے سے گرا دیا گیا۔ ہمیں کئی ماہ جیل میں رکھا گیا، لیکن آخر کار سچ کی جیت ہوئی۔"
انہوں نے کہا، "میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ جب مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تو اسی عدلیہ نے میری ضمانت منظور کی اور اسی عدلیہ نے مجھے اس جھوٹے مقدمے میں بری قرار دیا۔ گزشتہ 75 برسوں میں جب بھی ملک پر آنچ آئی، ہماری عدلیہ نے ملک کو بچایا اور شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا۔ میں جسٹس سورن کانتا شرما کا بھی بہت احترام کرتا ہوں اور مجھے ان سے یا ان کے خاندان سے کوئی ذاتی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن انصاف کا ایک بڑا اصول ہے کہ انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ اس لیے میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کیس سے الگ ہو جائیں، لیکن انہوں نے میری دلیلیں مسترد کر دیں۔"
'عآپ لیڈر نے کہا کہ یہ بات میں نے آج ایک خط لکھ کر جسٹس سورن کانتا شرما کو بھی بتا دی ہے۔ میرا ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ اگر مستقبل میں بھی کبھی ان کے سامنے میرا کوئی ایسا کیس لگتا ہے جس میں میرے خلاف بی جے پی، مرکزی حکومت یا تشار مہتا نہیں ہیں، تو میں ان کے سامنے ضرور پیش ہوں گا۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ اگر میں ان کے حکم سے متفق نہیں ہوں تو سپریم کورٹ کیوں نہیں جا رہا؟ میں اس کی تیاری کر رہا ہوں۔ یہ پورا معاملہ بہت نازک اور حساس ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026