جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ڈیجیٹل شرکت کے ذریعے مردم شماری کو کامیاب بنائیں: مودی
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

ڈیجیٹل شرکت کے ذریعے مردم شماری کو کامیاب بنائیں: مودی

Awaz E Bihar•26 اپریل، 2026 کو 05:14 PM•17 ویوز•8 منٹ پڑھیں

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری 2027 میں ڈیجیٹل شرکت کے ذریعے اسے کامیاب بنائیں۔
مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام "من کی بات" میں کہا کہ مردم شماری 2027 کو ڈیجیٹل بنایا گیا ہے اور تمام معلومات براہِ راست ڈیجیٹل ذرائع میں درج کی جائیں گی۔ مردم شماری کے لیے گھر گھر جانے والے اہلکار لوگوں سے بات کر کے موبائل ایپ میں تمام معلومات درج کریں گے۔ اس کے علاوہ اس بار لوگوں کو خود بھی اپنی معلومات ڈیجیٹل طور پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ سہولت اہلکار کے آنے سے 15 دن پہلے شروع ہو جائے گی، تاکہ لوگ اپنی سہولت کے مطابق اپنے وقت پر تمام معلومات درج کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ معلومات جمع کرانے کے بعد لوگوں کو موبائل یا ای میل پر ایک خصوصی آئی ڈی ملے گی۔ بعد میں جب اہلکار گھر آئے گا تو وہ اس آئی ڈی کے ذریعے معلومات کی تصدیق کر سکے گا۔ اس سے ایک طرف وقت کی بچت ہوگی اور دوسری طرف عمل آسان ہو جائے گا۔
وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل طریقے سے اپنی تفصیلات خود درج کر کے مردم شماری 2027 کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے اسے ایک انتہائی اہم مہم قرار دیا اور کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی مردم شماری ہے۔
مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام "من کی بات" میں اتوار کے روز کہا کہ اس ماہ ملک کے کئی حصوں میں نئے سال سمیت متعدد تہوار منائے گئے۔ چند ہی دنوں بعد 9 مئی کو "پوچھیشے بوئیشاکھ" کے موقع پر گرو دیو ٹیگور کی یومِ پیدائش منائی جائے گی۔ گرو دیو ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ وہ ایک عظیم ادیب اور مفکر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی معروف اداروں کے معمار بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ گرو دیو ٹیگور ایسے صنعتوں کے حامی تھے جن میں مستقل روزگار کے ساتھ دیہات کی ترقی بھی شامل ہو۔ ان کے رابندر سنگیت کا اثر آج بھی پوری دنیا میں قائم ہے۔ میرے لیے شانتی نکیتن کے دورے ناقابلِ فراموش رہے ہیں۔ یہ وہی ادارہ ہے جسے انہوں نے پوری لگن اور محنت سے پروان چڑھایا تھا۔ میں انہیں ایک بار پھر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مئی کا مہینہ 1857 کی پہلی جنگِ آزادی کی یاد بھی دلاتا ہے۔ میں مادرِ وطن کی تمام بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا۔ یہ وقت اسکولی بچوں کی تعطیلات کا بھی ہوتا ہے۔ میری درخواست ہے کہ وہ اپنی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھائیں اور کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کریں۔ گرمیوں کے اس موسم میں آپ سب اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھیں۔
ریاضی اولمپیاڈ میں ہماری بیٹیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا: مودی
نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک کی بیٹیوں کی تعلیمی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے شہر بورڈو میں منعقدہ یورپین گرلز میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں ہندستانی ٹیم نے اب تک کی بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور عالمی سطح پر چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس عالمی مقابلے اور اس میں شامل طالبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس باوقار مقابلے میں ہندستان کی چار ہونہار طالبات نے حصہ لیا اور تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔
انہیں اس باصلاحیت ٹیم پر بہت فخر ہے، جس میں ممبئی سے شریا مندھرا، ترواننت پورم سے سنجنا چاکو، چنئی سے شیوانی بھرت کمار، اور کولکتہ سے شریموئی بیرا شامل ہیں۔ ہماری ٹیم دنیا میں چھٹے نمبر پر رہی ۔ اس مقابلے میں شریا نے گولڈ میڈل، سنجنا نے سلور اور شیوانی نے کانسہ کا میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اس اولمپیاڈ کے لئے انتخاب کا عمل انتہائی چیلنجنگ ہے۔ اس میں ایک کثیر مرحلہ انتخابی عمل شامل ہے، جس میں علاقائی، ریاستی اور قومی سطح پر مشکل چیلنجوں پر قابو پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء ایک ماہ تک چلنے والے ریاضی کے تربیتی کیمپ میں حصہ لیتے ہیں۔ اس کیمپ کے اختتام پر ٹیم کے انتخاب کا ٹیسٹ ہوتا ہے، اور ہندوستانی ٹیم کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔مسٹر مودی نے بتایا کہ ہر سال ملک بھر سے تقریباً 6 لاکھ طالبات ریاضی کے اس اولمپیاڈ پروگرام میں حصہ لیتی ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس اولمپیاڈ کلچر کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ان بیٹیوں کی بھرپور حمایت کرنے پر والدین کی بھی ستائش کی۔ وزیرِ اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان بیٹیوں کی کامیابی ملک کی دیگر لاکھوں طالبات کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔
مسٹر مودی نےکہاکہ "شمال مشرق ہم سب کے لیے اشٹ لکشمی کی طرح ہے۔ یہاں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس خطے کی قدرتی خوبصورتی بھی سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ '
من کی بات' میں بھی ہم اکثر شمال مشرق کے لوگوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ آج ہم بانس کے شعبے میں ایسی ہی ایک کامیابی کی بات کر رہے ہیں۔ جس چیز کو کبھی بوجھ سمجھا جاتا تھا، آج وہ روزگار، کاروبار اور جدت کو نئی رفتار دے رہی ہے۔ ہماری مائیں اور بہنیں اس کی سب سے بڑی فائدہ اٹھانے والی ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بانس کی تعریف بدلنے سے کتنا بڑا فرق پڑا ہے۔ برطانوی دور کے قانون کے مطابق بانس کو درخت قرار دیا گیا تھا اور اس سے متعلق قوانین بہت سخت تھے۔ کہیں بھی بانس کو لے جانا مشکل تھا، جس کی وجہ سے لوگ اس شعبے سے دور ہوتے گئے۔ سال 2017 میں قانون میں تبدیلی کرکے ہم نے بانس کو درخت کی فہرست سے باہر کر دیا، جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔ اب پورے شمال مشرق میں بانس کا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔"
انہوں نے کہاکہ "تریپورہ کے گومتی ضلع کے بجوئے سُتردھار اور جنوبی تریپورہ کے پردیپ چکرورتی کی مثال لیں۔ انہوں نے نئے قوانین کو ایک بڑے موقع کے طور پر دیکھا اور اپنے کام کو ٹیکنالوجی سے جوڑا۔ آج وہ پہلے سے کہیں بہتر اور زیادہ بانس کی مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ ناگالینڈ کے دیماپور اور آس پاس کے علاقوں میں کئی سیلف ہیلپ گروپس ہیں جنہوں نے بانس سے متعلق خوراکی مصنوعات میں قدر میں اضافہ کیا ہے۔ وہاں 'خورولو کریئیٹو کرافٹ' جیسی ٹیمیں بھی ہیں جو بانس کے فرنیچر اور دستکاری پر کام کر رہی ہیں۔"
مسٹر مودی نے مزید کہاکہ "میں نے یہاں صرف چند مثالیں دی ہیں، جبکہ ملک میں بانس کے شعبے کی کامیابیوں کی فہرست کافی طویل ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ شمال مشرق کا کوئی نہ کوئی بانس کا تیار کردہ سامان ضرور خریدیں۔ آپ کی اس کوشش سے ان لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا جو ان مصنوعات کو بنانے میں محنت کرتے ہیں۔"
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج دنیا جس قسم کے دباؤ اور تنازعات سے گزر رہی ہے، ایسے وقت میں بھگوان بدھ کے خیالات اور تعلیمات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بدھ پورنیما کی پیشگی مبارکباد دی ۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گوتم بدھ کا پیغام آج بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا پہلے تھا۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ امن کی شروعات ہمارے اپنے اندر سے ہوتی ہے اور خود پر فتح حاصل کرنا ہی دنیا کی سب سے بڑی جیت ہے۔ عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے حل کے لیے بدھ کے افکار ایک مشعلِ راہ ہیں۔
مسٹر مودی نے جنوبی امریکہ کے ملک چلی کی ایک تنظیم کا ذکر کیا جو لداخ میں پیدا ہونے والے ڈربپون اوتزر رنپوچے کی رہنمائی میں بھگوان بدھ کے خیالات کو پھیلا رہی ہے۔ یہ تنظیم مراقبے اور ہمدردی کو لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنا رہی ہے۔
چلی کی 'کوچی گواج' وادی میں بنا ہوا اسٹوپا لوگوں کو سکون فراہم کر رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہندستان کی قدیم تہذیب دنیا کے دور دراز علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ بدھ مت کی روایت ہمیں قدرت سے جڑنا سکھاتی ہے، کیونکہ بھگوان بدھ کو علم بھی ایک درخت کے نیچے ہی حاصل ہوا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کرناٹک کی 'کرما مونسٹری' (مٹھ) کی مثال دی:
یہ مونسٹری100 ایکڑ پر پھیلے ہوئے ایک گھنے جنگل میں واقع ہے۔ یہاں درختوں کی 700 سے زائد مقامی اقسام کو محفوظ کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کی ایک بہترین مثال ہے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ بدھ کا پیغام محض ماضی کی بات نہیں بلکہ یہ حال اور مستقبل کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ بدھ پورنیما کا موقع ہمیں زندگی میں توازن، ہمدردی اور امن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026