جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ناشاد اورنگ آبادی اپنے عہد کے ایک منفرد و باکمال شاعر تھے : ڈاکٹر توقیر عالم
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ناشاد اورنگ آبادی اپنے عہد کے ایک منفرد و باکمال شاعر تھے : ڈاکٹر توقیر عالم

Awaz E Bihar•19 اپریل، 2026 کو 07:18 PM•9 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ:19اپریل (پریس ریلیز):معروف شاعر الحاج عین الحق عرف ناشاد اورنگ آباد کی یاد میں اتوار کو گورنمنٹ اردو لائبریری کے ہال میں بزم ناشاد اورنگ آبادی کے زیر اہتمام جشن اجراء و مشاعرہ کا انعقا دکیا گیا جس میں محمد حسنین انصاری کی مرتب کردہ تصنیف ’’ناشاد اورنگ آبادی کی فکری جہتیں‘‘ کا اجرا شفیع مشہدی، ڈاکٹر احمد عبدالحئی، پروفیسر توقیر عالم،ڈاکٹر ریحان غنی، احسان احمد،ڈاکٹر فضل اللہ قادری، مرغوب اثر فاطمی، کلیم اللہ کلیم دوست پوری، فخر الدین عارفی اور انجینئر وسیم اورنگ آبادی نے مشترکہ طور پر کیا۔ جشن اجراء تقریب کی صدارت بہار اردو مشاورتی کمیٹی کے سابق چیئرمین شفیع مشہدی نے کی جبکہ معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبدالحئی اورمولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر توقیر عالم مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔
رسم اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیع مشہدی نے کہا کہ ناشاد اورنگ آبادی سے ان کے بہت گہرے مراسم تھے جو کم از کم 50-55سالوں پر محیط ہے۔ ناشاد اورنگ آبادی ایک بہترین شاعر کے ساتھ ساتھ بہترین آدمی بھی تھے۔وہ ان سے کہتے تھے کہ یوں تو آپ کے نام میں خان لگا ہوا ہے مگر مزاج سے آپ سید معلوم ہوتے ہیں۔انہوں نے انجینئر وسیم اورنگ آبادی عرف وسیم اختر کوشاعری کرنے اور اپنے والد ناشاد اورنگ آبادی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کرنے کے لیے مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر نے فرزندگی کا بہترین حق ادا کیا۔ ڈاکٹر احمد عبدالحئی نے کہا کہ ناشاد اورنگ آبادی سے ان کی کئی ملاقاتیں ہیں اور ان کی شاعری انہیں بے حد پسند تھی۔ احسان احمد نے کہا کہ ناشاد صاحب سے برسوں کے ان کے تعلقات رہے ہیں۔ وہ ایک باکمال شاعر تھے۔ بعد میں تقریب کی صدارت پروفیسر توقیر عالم نے کی اور انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں ناشاد اورنگ آبادی کو اپنے عہد کا ایک منفرد اور بڑا شاعر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ناشاد اورنگ آبادی کی خوبیاں چند گھنٹوں میں بیان نہیں کی جاسکتی۔سادگی و انکساری ان کی شخصیت کاآئینہ دار رہی۔معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناشاد اورنگ آبادی سے اپنے دیرینہ تعلقات کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور انہیں ایک عظیم شاعر قرار دیا۔ انہوں نے وسیم اورنگ آبادی کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے اپنے والد کی خدمات کے حوالے سے انہیں یاد رکھا ہے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرفضل اللہ قادری نے بھی اپنے ناشاد اورنگ آبادی سے بہت گہرے تعلقات کا کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی شخصیت انسانیت نواز تھی اور ان کی شاعری میں عصری مسائل کا حل بہت خوبصورتی سے موجود رہا۔خاکساری و انکساری ان کی ایک بڑی شناخت تھی۔ انہوں نے فطری شاعری کی۔ بنیادی طور پر وہ غزل کے شاعر تھے مگر نعت بھی کہے ہیں۔ سلطان آزاد نے ناشاد اورنگ آبادی کی خدمات کے حوالے سے اپنا خوبصورت مقالہ پڑھا اور کہا کہ چار دہائیوں تک ناشاد اورنگ آبادی نے شاعری کا رنگ بکھیرا۔ اس موقع پر کلیم اللہ کلیم دوست پوری نے ناشاد اورنگ آبادی کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر شاہد جمیل نے کہا کہ ناشاد اورنگ آبادی ہم سے جدا ہوکر بھی آج بھی زندہ ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے لائق فرزند انجینئر وسیم اورنگ آبادی کی شکل میںاپنا ادبی وارث چھوڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادیب یا شاعر کی پذیرائی ان کی زندگی میں ہونی چاہیے۔لیکن معاملہ اس سے بالکل برعکس ہے۔بعد میں بے نام گیلانی کی صدارت اور اثر فریدی کی نظامت میں مشاعرہ ہوا جس میں ندیم جعفری، شفیق بازید پوری ، اقبال اختر دل، اشفاق عادل، عرفان بلہاروی، مصلح الدین کاظم، طلعت پروین، انجینئر وسیم اورنگ آبادی، فرحانہ تبسم، آرادھنا پرساد، مرغوب اثر فاطمی، آر پی گھائل، معصومہ خاتون، نازل،شمع کوثر ناسمین اور ڈاکٹر عبدالباسط حمیدی نے اپنے کلام پیش کیے۔
مہمانان اعزازی کے طور پر سابق آئی اے ایس احسان احمد، معروف صحافی ڈاکٹر ریحان غنی، گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے ڈاکٹر فضل اللہ قادری، بزرگ شاعر مرغوب اثر فاطمی، ڈاکٹر محمد مظاہر الحق، کلیم اللہ کلیم دوست پوری،ڈاکٹر شاہد جمیل اور سلطان آزاد تقریب میں شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض معروف افسانہ نگار فخر الدین عارفی نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں اور خوبصورت انداز میں انجام دیے۔انجینئر وسیم اورنگ آبادی نے بزم ناشاد اورنگ آبادی کے سکریٹری کی حیثیت سے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا جبکہ ان سے قبل معروف ادیب ڈاکٹر اے کے علوی نے گلدستے پیش کرکے مہمانوں کا پُرجوش استقبال کیا اور رسم اجراء ومشاعرے کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے ناشاد اورنگ آبادی کو پُرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن اجراء کے بعد مشاعرہ بھی ہوا جس کی صدارت بے نام گیلانی نے کی اور نظامت اثر فریدی نے کی۔ بزم ناشاد اورنگ آبادی کے سکریٹری انجینئر وسیم اورنگ آبادی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ استقبالیہ کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر اے کے علوی نے اپنے استقبالیہ کلمات میں ناشاد اورنگ آبادی سے اپنی قربت اور ان کی شاعری کے سلسلے میں گراں قدر تاثرات کا اظہار کیا۔پرویز خان، عادل اور عاقل وسیم سمیت استقبالیہ کمیٹی کے کئی اراکین پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کتاب کے مرتب محمد حسنین انصاری رسم اجراء تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔رسم اجرا ء اور مشاعرہ میں شرف الہدیٰ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ، میم اشرف، ڈاکٹر محبوب عالم، ضیا الحق، عتیق الرحمٰن شعبان،محمد پرویز عالم، اظہر الحق،نصر اللہ نستوی اور محمد شاہد حق سمیت کئی دیگر افراد موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026