جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں نئی حکومت کا قیام: سمراٹ چودھری وزیر اعلیٰ، وجے چودھری اور وجیندر یادو نائب وزیر اعلیٰ منتخب
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں نئی حکومت کا قیام: سمراٹ چودھری وزیر اعلیٰ، وجے چودھری اور وجیندر یادو نائب وزیر اعلیٰ منتخب

Awaz E Bihar•15 اپریل، 2026 کو 08:16 AM•6 ویوز•3 منٹ پڑھیں

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ آج صبح پٹنہ کے لوک بھون میں منعقد حلف برداری کی تقریب میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ یہ بہار کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے کوئی لیڈر وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال رہا ہے۔ منگل (14 اپریل) کے روز جنتا دل یونائیٹڈ کے سربراہ نتیش کمار نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے سمراٹ چودھری کو ذمہ داری سونپتے ہوئے بہار کے بہتر مستقبل کی امید ظاہر کی۔
واضح رہے کہ حلف برداری کے موقع پر کئی اہم رہنما موجود تھے، جن میں بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین، راجیہ سبھا رکن اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مرکزی وزیر جے پی نڈا، مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان، جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے کمار جھا، مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ (عرف للن سنگھ)، مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی، آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا اور ایل جے پی (رام ولاس) کے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی شامل تھے۔ سمراٹ چودھری بہار کے 24 ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔
سمراٹ چودھری کے علاوہ جے ڈی یو کوٹے سے 2 نائب وزیر اعلیٰ نے بھی حلف لیا ہے۔ جے ڈی یو سے وجے چودھری اور وجیندر یادو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے، بہار کی سیاست میں یہ بڑی تبدیلی مانی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور جے ڈی یو کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ وجیندر یادو اور وجے چودھری کے درمیان ایک خاص یکسانیت ہے۔ دراصل ایک طرف جہاں سمراٹ چودھری کئی پارٹیوں میں رہتے ہوئے بی جے پی میں آئے تھے، دوسری جانب وجے چودھری اور وجیندر یادو بھی دوسری پارٹیوں میں رہ چکے ہیں۔
بہار کے نومنتخب وزیر اعلیٰ نے اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات آر جے ڈی سے کی تھی اور جیتن رام مانجھی کی ’ہم‘ پارٹی اور جے ڈی یو سے ہوتے ہوئے بی جے پی میں آئے۔ وجے چودھری نے اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات کانگریس پارٹی سے کی تھی۔ حالانکہ بعد میں وہ جے ڈی یو میں چلے آئے اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی بن گئے۔ اسی طرح وجیندر پرساد نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1990 میں کیا تھا۔ وہ اس وقت جنتا دل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 1990 میں جب لالو پرساد یادو کی مدت کار شروع ہوئی تو انہیں 1991 میں وزیر مملکت برائے توانائی بنایا گیا تھا۔ 1997 میں جب جنتا دل 2 حصوں میں تقسیم ہوئی، تب شرد یادو اور لالو پرساد کے 2 الگ الگ دھڑے بن گئے تھے۔ اس وقت وجیندر یادو نے شرد یادو کا انتخاب کیا اور تب سے وہ جے ڈی یو میں ہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ کر راجیہ سبھا چلے گئے ہیں۔ ان کا بہار سے جانا ایک عہد کا خاتمہ مانا جا رہا ہے، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی رہنمائی جاری رکھیں گے۔ نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ بہار کے چھٹے ایسے رہنما بن گئے ہیں جنہوں نے اسمبلی، قانون ساز کونسل، لوک سبھا اور راجیہ سبھا – ان چاروں ایوانوں کی رکنیت حاصل کی ہے۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026