جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت 15 دن میں مانگا ایکشن پلان
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر حکومت سخت 15 دن میں مانگا ایکشن پلان

Awaz E Bihar•24 ستمبر، 2026 کو 06:53 PM•27 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ:(اے بی این ) ریاست میں جاری خصوصی اراضی سروے کی سست رفتاری پر محکمہ محصولات و اصلاحاتِ اراضی نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔ محکمہ جاتی جائزہ اجلاس میں وزیر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال نے واضح کیا کہ سروے میں محض مقررہ ہدف پورا کرنا کافی نہیں، بلکہ رَیّتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے زمینی ریکارڈ کی درستگی اور کام کی بروقت تکمیل دونوں کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کم پیش رفت والے اضلاع اور انچلوں کا الگ جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ 15 دن کا خصوصی ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت دی۔وزیر نے کہا کہ اراضی سروے محض زمین کی پیمائش کا عمل نہیں، بلکہ صحیح رَیّت، صحیح خسرہ، صحیح رقبہ اور درست زمینی ریکارڈ تیار کرنے کا اہم عمل ہے۔ اس لیے کسی بھی سطح پر غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سروے ایسا ہونا چاہیے جس پر ریاست کے زمین مالکان اعتماد کر سکیں۔
ڈاکٹر جیسوال نے ہدایت دی کہ مقررہ ہدف کے مطابق کام نہ کرنے والے اضلاع اور انچلوں کی نشان دہی کرکے ان کا الگ جائزہ لیا جائے۔ متعلقہ افسران سے سست رفتاری کی وجوہات طلب کی جائیں اور بہتری کے لیے واضح مدت کے ساتھ خصوصی منصوبہ تیار کیا جائے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ بغیر معقول وجہ کے مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین ذمہ داری سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایسے معاملات میں جواب دہی طے کرکے ضروری کارروائی کی جائے گی، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
خصوصی اراضی سروے کی زمینی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے اب ہر پیر کو نوڈل افسر تمام اضلاع کی موضع وار پیش رفت رپورٹ محکمہ کو فراہم کریں گے۔ ہر موضع میں سروے کس مرحلے تک پہنچا، اس کی تازہ اور واضح معلومات محکمہ کے پاس موجود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خود اعلانیہ، خانہ پُری، نقشہ، مسودے کی اشاعت، دعویٰ و اعتراض اور حتمی اشاعت سمیت سروے کے ہر مرحلے میں زیر التوا کام کے لیے وقت مقرر کیا جائے گا۔ اس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ کس ضلع یا انچل میں کام کس سطح پر رکا ہوا ہے اور تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔
وزیر نے واضح کیا کہ ہدف حاصل کرنے کی جلدبازی میں زمینی ریکارڈ کی صحت و درستگی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ رَیّت کا نام، خسرہ، رقبہ، حدودِ اربعہ اور دستیاب دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ ضروری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ درست سروے ہی رَیّت کے حقوق کے تحفظ کی بنیاد ہے۔ سروے کی ایک معمولی غلطی بھی مستقبل میں بڑے اراضی تنازع کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت پر یکساں توجہ دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ درست اراضی سروے ریاست میں خوشحالی کی بنیاد بن سکتا ہے۔ زمین سے متعلق تنازعات جرائم اور کشیدگی کا بھی سبب بنتے ہیں، اس لیے درست ریکارڈ کی تیاری انتہائی اہم ہے۔
محکمہ کے سکریٹری جے سنگھ نے اعداد و شمار کی بنیاد پر تمام اضلاع کے بندوبست افسران سے پیش رفت کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے زیر التوا دعوؤں اور اعتراضات کی افسر وار فہرست تیار کرکے پرانے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کی ہدایت دی۔تکنیکی مسائل کو فوری طور پر دور کرنے اور ڈیش بورڈ کے ذریعے ہفتہ وار نگرانی کی بھی ہدایت دی گئی۔ ڈیش بورڈ میں ضلع و انچل وار ہدف، حصولیابی، زیر التوا معاملات اور تاخیر کی وجوہات درج ہوں گی۔ لاپروائی برتنے والے ملازمین کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی تاکہ پیش رفت کے ساتھ جواب دہی بھی طے ہو سکے۔سکریٹری نے فیلڈ میں افسران و ملازمین کی موجودگی یقینی بنانے اور مواضعات میں کیمپ لگا کر لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر مہندر پال، ڈپٹی ڈائریکٹر مونا جھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سبودھ کمار، او ایس ڈی انوپم پرکاش، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و تعلقاتِ عامہ افسر جوہی کماری، آشوتوش کمار، اسسٹنٹ سیٹلمنٹ افسر انوجا سنہا، پلوی سمیت محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026