جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
'ہر گھر ترنگا مہم' میں بہار کے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

'ہر گھر ترنگا مہم' میں بہار کے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•10 اگست، 2026 کو 03:48 PM•11 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں 'ہر گھر ترنگا مہم-2026' کے تحت پیر کے روز جے پی گولمبر سے کارگل چوک تک ایک شاندار 'ترنگا یاترا' نکالی گئی۔ آرٹ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ (محکمہ آرٹ و ثقافت) کے زیر اہتمام منعقدہ اس ترنگا یاترا پروگرام کا گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے شمع روشن کر کے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے باقاعدہ افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں نکلنے والی اس ترنگا یاترا میں 'بھارت ماتا کی جے' کے نعروں، وطنی ترانوں کی گونج کے درمیان بہار حکومت کے وزراء، اراکینِ اسمبلی، اراکینِ قانون ساز کونسل، اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعلیٰ نیتش کمار کی رہنمائی میں بہار میں ترنگا یاترا کا آغاز ہوا ہے، جو 17 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا صرف تین رنگوں کا پرچم نہیں ہے، بلکہ ہمارے آباؤ اجداد اور مجاہدینِ آزادی نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو آزادی دلائی ہے۔ ترنگا ان کی ایثار، قربانی اور ہمارے قومی فخر کی علامت ہے۔ یہ ملک کی سالمیت، خودمختاری، اتحاد، جمہوریت اور خودداری کی پہچان ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ ترنگے کے احترام اور ملک کی حفاظت کے لیے لاکھوں بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگے کے تینوں رنگوں کی اپنی اہمیت ہے۔ کیسریا رنگ ہمت، ایثار اور قربانی کی، سفید رنگ امن کی اور ہرا رنگ خوشحالی کی علامت ہے۔ ہندوستان امن کا حامی ہے، لیکن ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں اور ہندوستان آج دنیا کی اہم معیشتوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کو سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ اور بااختیار ملک بنانے کا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ہر گھر ترنگا مہم' عوامی شرکت کا پروگرام ہے۔ پورے بہار کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ پنچایت، شہری بلدیاتی اداروں اور ضلع کی سطح پر بھی اس مہم کے تحت مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026