جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت:سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت:سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد

Awaz E Bihar•24 ستمبر، 2026 کو 10:36 AM•47 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ میں۲۷ ستمبر کو ہوگا اہم اجلاس ‘ مولانا عبید اللہ خاں اعظمی ‘ اسماء زہرا سمیت ملک کے نامور علماء و دانشوران کا خطاب ہوگا

عظیم آباد: ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتِ حال تعلیمی پسماندگی، قومی یکجہتی مساجد و مقابر کے تحفظ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق دیگر اہم و حساس مسائل پر 27 ستمبر کو عظیم آباد میں ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر سنجیدہ گفتگو کے ساتھ ان کے آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں ملک کے مختلف اہم مسائل اور مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور سیاسی صورتِ حال پر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروگرام سے سابق رکن پارلیامنٹ اور معروف بے باک مقرر مولانا عبید اللہ خان اعظمی کے علاوہ ڈاکٹر اسماء زہراء، ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر پروفیسر آفتاب عالم، ارم ربانی اور سلیم خان خطاب کریں گے۔ مقررین مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی، سماجی مسائل، قومی یکجہتی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔
اجلاس کے کنوینر اور بہار کے سابق رکن اسمبلی و تخمینہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اظہار احمد نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ نامساعد حالات میں اقلیتوں کو متعدد مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسے وقت میں ضروری ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سامنے لایا جائے اور ان کے حل کے لیے اجتماعی سطح پر غور و فکر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد کسی خاص طبقے کے خلاف ماحول بنانا نہیں، بلکہ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق، قومی یکجہتی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ سے متعلق مسائل پر بامعنی گفتگو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ، مذہبی مقامات کا تحفظ اور ملک کے آئینی و جمہوری نظام میں اقلیتوں کی مؤثر شرکت جیسے مسائل پر سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر اظہار احمد نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ 27 ستمبر کو منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میںشریک ہوکر ملک کے موجودہ حالات میں اپنے مسائل اور حقوق کے حوالے سے ہونے والی اس اجتماعی گفتگو کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے خیالات اور تجاویز کو مستقبل کے لیے ایک مثبت اور تعمیری سمت دینے کی کوشش کی جائے گی۔گورنمنٹ اردو لائبریری کے سابق چیئرمین ارشد فیروز نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اقلیتوں کے مسائل بر بیباک گفتگو ہونی چاہیے اور ایوان میں بیٹھے لوگوں تک ہماری بات پہنچنی چاہیے تاکہ بروقت مسائل حل ہوسکے۔ جائزہ میٹنگ میں باری اعظمی ‘ نواب عتیق الزماں ‘ ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی ‘ ڈاکٹر نعمان قیصر ‘ اظہر الحق ‘ شاہد الحق ‘ محمد حسنین ‘ پرویز عالم ‘ اکبر علی ‘ ساجد علی خان محمد رفیع وغیرہ بھی موجود رہے ۔
شیئر کریں:

More from بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026
اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے
بہار

اے ڈی ایم سپلائی و اہلیہ کے کئی بینک کھاتے سیل ہوں گے

29 ستمبر، 2026