رادھاکرشنن نے 19 ارکان کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا
Awaz E Bihar••1 ویوز•2 منٹ پڑھیں
راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھاکرشنن نے پیر کو نو منتخب اور دوبارہ منتخب ہو کر آنے والے 19 ارکان کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ حلف لینے والے ارکان میں چھ تمل ناڈو سے، پانچ مہاراشٹر سے، پانچ مغربی بنگال اور تین اوڈیشہ سے ہیں۔ ان میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے چار چار، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے دو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا، شیو سینا، این سی پی (شراد پوار)، بیجو جنتا دل، کانگریس، اے آئی اے ڈی ایم کے، پی ایم کے، مروملرچی ڈی ایم کے کا ایک ایک اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔ حلف لینے والے ارکان میں تین خواتین اور 16 مرد ہیں۔ ان میں سے پانچ ارکان ایوان میں دوبارہ منتخب ہو کر آئے ہیں۔ مسٹر شراد چندر پوار نے ایوان میں وہیل چیئر پر بیٹھ کر حلف لیا۔مہاراشٹر سے حلف لینے والے ارکان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مایا چنتامن ایوناٹے اور رام راؤ سکھارام وڈکٹے نے مراٹھی میں حلف لیا۔ این سی پی (شراد پوار) کے مسٹر پوار اور آر پی آئی کے رام داس اٹھاولے نے ہندی میں اور شیو سینا کی ڈاکٹر جیوتی ناتھ ناگناتھ واگھمارے نے مراٹھی میں حلف لیا۔اوڈیشہ سے بی جے پی کے منموہن سامپل، بیجو جنتا دل کے سنترپت مشرا اور آزاد امیدوار دلیپ کمار رائے نے اڑیہ زبان میں حلف لیا۔ تمل ناڈو سے ڈی ایم کے کے کانسٹیڈائن رویندرن اور تروچی شوا، کانگریس کے کرسٹوفر مانیکم، مروملرچی ڈی ایم کے کے ایل کے سدھیش، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورئی اور پی ایم کے کے امبومنی رام داس نے تمل میں حلف لیا۔ مسٹر پوار، مسٹر اٹھاولے، مسٹر رام داس، مسٹر شوا اور مسٹر دورئی ایوانِ بالا کے لیے ایک بار پھر منتخب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے بابل سپریو برال، راجیو کمار اور رکمنی ملک نے بنگلہ میں اور ڈاکٹر مینکا گرو سوامی نے انگریزی میں حلف لیا جبکہ بی جے پی کے وشوجیت سنہا نے بنگلہ میں حلف لیا۔ اس موقع پر مرکزی پارلیمانی وزیر کرن ریجیجو، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور کچھ ارکان پارلیمنٹ اور حکام بھی موجود تھے۔ یہ تمام ارکان حال ہی میں منعقدہ دو سالہ انتخابات میں جیت حاصل کر کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔