پٹنہ :راجد لیڈران وکارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں پٹنہ سکریٹریٹ کے سامنے جھنڈا پہرانے کے دوران ہوئے 7 شہیدوں کے اسمارک میں پہنچ کر پارٹی کے ریاستی صدر مگنی لال منڈل کی قیادت میں شہیدوں کے مجسمہ پر گل پوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شخصیت، کامیابی اور قربانیوں کو یاد کیا۔ اس موقع پر جنگ آزادی کے امر سینانی شہید اما کانت پرساد سنہا، رامانند سنہا، ستیش پرساد جھا، جگپتی کمار، دیوی پد چودھری، راجندر سنگھ، رام گووند سنگھ کی شہادت کو یاد کیا۔ بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے طلباء نے مہاتما گاندھی کے نظریات کو مضبوط کرتے ہوئے "کرو یا مرو" کے نعرے کو معنی بخشا۔ ان کی شہادت نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ گل پوشی کے بعد راجد لیڈران نے عہد کیا کہ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے یہ سات بہادر بیٹے ہم سب کے لیے مثال ہیں۔ مجسمہ پر گل پوشی کرنے والوں میں سابق وزیر ڈاکٹر رام چندر پوروے، سابق ایم ایل اے شکتی سنگھ یادو، سودے یادو، پارٹی لیڈر مدن شرما، فیاض عالم کمال، نندو یادو، ہریندر کمار کشواہا، سنجے یادو، نربھیے امبیڈکر، ڈاکٹر کمار راہل سنگھ، پرمود کمار سنہا، پردیپ مہتا، باگیشور کمار ببلو، سنٹو کمار یادو، ڈاکٹر منی لال گپتا، مہیندر پرساد ودیارتھی، انیل سادھو پاسوان، چندیشور پرساد سنگھ، ڈاکٹر لال دیو یادو، سنجیت ٹھاکر، امیش پنڈت، ومل یادو، گنیش یادو، کندن کمار رائے، رینا چودھری، شویتا پاٹھک، سریندر یادو، رمی رام، ارون کمار سنگھ اور دھنجے کمار سمیت کئی لیڈران کے نام قابل ذکر ہیں۔