جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
دو اسمبلی نشستوں کے 15 پولنگ مراکز پر 2 مئی کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم جاری
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

دو اسمبلی نشستوں کے 15 پولنگ مراکز پر 2 مئی کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم جاری

Awaz E Bihar•1 مئی، 2026 کو 04:29 PM•14 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے تحت الیکشن کمیشن نے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کی دو اسمبلی نشستوں کے 15 پولنگ مراکز پر 2 مئی کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ کمیشن نے 29 اپریل کو ان مراکز پر ہونے والی پولنگ کو منسوخ قرار دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے، جس کے بعد متعلقہ علاقوں میں انتخابی سرگرمیاں ایک بار پھر تیز ہوگئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر کو بھیجے گئے باضابطہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران اور مبصرین کی رپورٹوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق 142-مگرہات مغرب اور 143-ڈائمنڈ ہاربر اسمبلی حلقوں میں کچھ پولنگ مراکز پر ووٹنگ کے عمل میں ایسی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جن کی وجہ سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصول متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 58(2) کے تحت ان مراکز کی پولنگ کو کالعدم قرار دیا گیا۔
کمیشن کے حکم کے مطابق 2 مئی 2026 کو ان تمام 15 پولنگ مراکز پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائے اور ووٹنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔
142-مگرہات مغرب اسمبلی حلقے کے 11 پولنگ مراکز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی، جن میں اتر یرپور ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 2)، ناجرا ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 1 اور 2)، دیولا ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 1)، گھولا نویاپار گرلس ہائی مدرسہ (کمرہ نمبر 2)، ایکتارا ملیا ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 1 اور 2)، ایکتارا ملیا دھورا ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 1) اور باہرپُویا کرکُریا ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 1، 2 اور 3) شامل ہیں۔
اسی طرح 143-ڈائمنڈ ہاربر اسمبلی حلقے کے چار پولنگ مراکز پر بھی دوبارہ ووٹنگ ہوگی، جن میں بگدا جونیئر ہائی اسکول، چندا ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 2)، ہری دیوپور ایف پی اسکول اور رائن نگر ایف پی اسکول (کمرہ نمبر 2) شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان علاقوں میں دوبارہ ووٹنگ کی اطلاع وسیع پیمانے پر عام کرے، تاکہ ووٹرز کو بروقت معلومات مل سکیں۔ ساتھ ہی تمام امیدواروں کو بھی تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کرنے کو کہا گیا ہے، تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت برقرار رہے۔واضح رہے کہ ان نشستوں پر 29 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی، تاہم بعد میں موصول ہونے والی رپورٹوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج 4 مئی کو متوقع ہیں، جس کے لیے ریاست بھر میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026