جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پیپر لیک پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

پیپر لیک پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Awaz E Bihar•20 جولائی، 2026 کو 04:03 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن پیر کو راجیہ سبھا میں نیٹ یو جی امتحانات کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر اپوزیشن ارکان نے زبردست ہنگامہ کیا اور کارروائی نہیں چلنے دی، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پانچ بار کے التوا کے بعد ڈھائی بجے دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔پانچ بار ملتوی ہونے کے بعد جب چھٹی بار کارروائی شروع ہوئی، تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے پیپر لیک کے معاملے پر چیئر کے قریب شور شرابا کرنے والے اپوزیشن ارکان سے ایوان کو چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایجنڈے ( کے مطابق ایوان کو چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے، براہِ کرم ارکان اپنی اپنی نشستوں پر چلے جائیں اور ایوان کو چلنے دیں۔ انہوں نے کہا، "میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ ایوان چلانے کے لیے ماحول بنائیں۔ یہ ایوانِ بالا ہے، اس کا وقار برقرار رکھیں اور قوانین کی پاسداری کریں۔"
ارکان پر ان کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ نعرے بازی کرتے رہے، جسے دیکھتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔ اس سے قبل بھی اسی معاملے پر کارروائی پانچ بار ملتوی کرنی پڑی تھی۔ اپوزیشن نے صبح سے ہی پیپر لیک معاملے اور اس کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبا اور دیگر کارکنوں پر مبینہ لاٹھی چارج کا مسئلہ اٹھانے کی مہم شروع کر دی تھی۔
چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے صبح ضروری قانون سازی کی دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے اور دیگر قانون سازی کے کام کاج کے بعد قائد حزب اختلاف ملیکا رجن کھرگے کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیا۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ نیٹ یو جی پیپر گھوٹالہ طلبا کا معاملہ ہے اور اس سے لاکھوں بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر ہزاروں طلبا آئے ہیں لیکن وہاں لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "حکومت مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔"
مسٹر کھرگے کے اتنا کہتے ہی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ اپوزیشن ارکان نے اس معاملے پر زور زور سے بولنا شروع کر دیا لیکن تب تک چیئرمین نے کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی اسی مسئلے پر دوسری بار ساڑھے بارہ بجے تک، تیسری بار 12 بج کر 50 منٹ تک، چوتھی بار دو بجے تک اور پانچویں بار ڈھائی بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ اس طرح مانسون سیشن کے پہلے دن کوئی قانون سازی کا کام کاج نہیں ہو سکا اور پوری کارروائی ہنگامے کی نذر ہو گئی۔
اس سے قبل صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چیئرمین نے نو منتخب 9 ارکان کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ ایوان نے آنجہانی ارکان اور قطر کے سابق امیر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026