جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا انسانیت اور ہندوستانیت کے دامن پر بدنما داغ: مولانا محمود مدنی
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا انسانیت اور ہندوستانیت کے دامن پر بدنما داغ: مولانا محمود مدنی

Awaz E Bihar•2 اگست، 2026 کو 07:36 PM•45 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ تحقیقی رپورٹ پر شدید تشویش، گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کیا ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے نومبر 2025 کے درمیان ہندوستان سے لاکھوں کی تعداد میں ملٹری اسلحہ جات اور توپ کے گولے اسرائیل کو بھیجے گئے ہیں۔
مولانا مدنی نے اس سنگین معاملے پر وزارتِ امورِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ردِعمل کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے حساس بین الاقوامی معاملے پر حکومت کا ایسا رویہ ملک کی اخلاقی بنیادوں اور عالمی وقار کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔
میڈیا کے نام جاری باضابطہ بیان میں مولانا مدنی نے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف نے 2024 میں تمام ممالک کو واضح طور پر متنبہ کیا تھا کہ غاصبانہ قبضے اور نسل کشی کی کارروائیوں کے پیشِ نظر اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکی جائے۔ نیز 1949 کے جنیوا کنونشن اور 1948 کے نسل کشی کے تدارک کے کنونشن کی روشنی میں جنگی جرائم میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فراہمی پر سخت پابندی ہے۔ اس کے باوجود یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان ہتھیاروں کا استعمال معصوم بچوں، خواتین اور عام شہریوں کے ایک طرفہ قتل عام میں ہو رہا ہے، اسلحہ سپلائی کرنا ایک مجرمانہ عمل اور نسل کشی میں شمولیت کے مترادف ہے۔ یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے بلکہ انسانیت اور ہندوستانیت کے دامن پر بدنما داغ ہے۔
مولانا مدنی نے یاد دلایا کہ مہاتما گاندھی کے زمانے سے ہندوستان کی سنہری تاریخ ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے اسے بدل کر غیر جانب داری کا جھوٹا دعوی کیا، لیکن اگر اسے تسلیم بھی کر لیا جائے تو غیر جانبدار رہنے کا دعویٰ کرنا اور دوسری طرف ظالم کو اسلحہ مہیا کرنا ہمارے ملک کے اصولوں، اس کی اخلاقی تاریخ اور عہد سے بدترین غداری اور بددیانتی ہے جسے باضمیر شہری کسی قیمت پر قبول نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا، ’’اس موقع پر ہم حکومتِ ہند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام سرکاری و نجی کمپنیوں سے اسرائیل کو ہونے والی اسلحہ اور جنگی آلات کی سپلائی پر فوری اور مکمل روک لگائے، اپنے مبہم بیانات کو ختم کر کے شفاف حقیقت سامنے لائے اور انسانیت کی حفاظت کے لیے اسرائیل سے اپنے تمام تر ملٹری تعلقات ختم کرے۔ ہندوستان کا عالمی وقار اس کی اخلاقی طاقت اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے پر مبنی ہے۔ اس لیے اسرائیل سے تعلقات ختم کر کے ملک کی اخلاقی ساکھ کو بچا جائے۔‘‘
شیئر کریں:

More from قومی

 مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے
قومی

مودی سرکار مساجد و عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے

29 ستمبر، 2026
امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ
قومی

امن ہندوستان کی پالیسی، کمزوری نہیں، دہشت گردی پر ضروری قدم اٹھائیں گے: راج ناتھ

27 ستمبر، 2026
ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن
قومی

ایس آئی آر کا فیصلہ متفقہ تھا، کابینہ سکریٹری کو لکھے گئے خط کا کسی پالیسی سے تعلق نہیں: الیکشن کمیشن

26 ستمبر، 2026
گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ
قومی

گیانیش کمار کے استعفے و گرفتاری کے مطالبے حق میں کانگریس کا ملک گیر مظاہرہ

25 ستمبر، 2026
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

24 ستمبر، 2026
الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا
قومی

الیکشن کمیشن کی 14 اعتراضات پر وضاحت، اختلافِ رائے کو معمول قرار دیا

23 ستمبر، 2026