وزیر تعلیم نے ’گوسوامی تلسی داس کے یوم پیدائش ‘ تقریب کا کیا افتتاح
Awaz E Bihar••50 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ (اے بی این) سناتن سنسکرتی چیتنا پریشد، بہار کے زیراہتمام بہار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں گوسوامی تلسی داس کے یوم پیدائش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پریشد کے سرپرست اور وزیر تعلیم متھلیش تیواری نے شمع روشن کر تقریب کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے وزیر متھلیش تیواری نے رام چریت مانس اور ہنومان چالیسہ کے مصنف گوسوامی تلسی داس کی تصویر پر گل پوشی کر انہیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر تعلیم متھلیش تیواری نے کہا کہ رام بھکت گوسوامی تلسی داس کی طرف سے لکھا گیا رام چرت مانس، ہر ایک سناتنیوں کے گھر میں یقینی طور سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گوسوامی تلسی داس نے بھگوان شری رام کے نظریات، سناتن ثقافت اور ہندوستانی اقدار کے امرت پیغام کوعوام تک پہنچانے کا جوکام کیا اس امرت گاتھا کو آگے بڑھاکر بھارت کو وشو گرو بنایاجاسکتا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت بہار سناتن ثقافت کے لیے پرعزم ہے اور گرو ۔ششیہ روایت کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ اس موقع پر وزیر متھلیش تیواری نے 26 اگست کو پٹنہ کے رویندر بھون میں منعقد ہونے والے "تلسی کے رام" پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کریں گے۔تقریب کی صدارت سناتن سنسکرت چیتنا پریشد کے صدر منیش شکلا نے کی۔ مہمانوں کا استقبال پریشد کے نائب صدر سنجیو کمار مشرا عرف گیتا والے بابا نے کیا۔ نظامت کے فرائض پریشد کے سکریٹری وندھیاچل پاٹھک نے انجام دیے۔تقریب میں بھاجپا کے ریاستی جنرل سکریٹری راجیش جھا راجو، سورن کمیشن کے چیئرمین جئے کرشنا جھا، پریشد کے نائب صدر ببلو پانڈے، پریشد کے نائب صدر شیلیش ترپاٹھی، نتیا نند اوجھا، منیش کمار تیواری، امیت مشرا، ارچنا ٹھاکر، چاندنی پانڈے، ونود تیواری، اجیت کمار شکلا، گنگا دھر پانڈے، ہیمنت جھا، پروفیسر راہل کمار مشرا، ارون مشرا، نند کمار تیواری، امیش چند جھا، سنکیت مشرا، بھرت مشرا، وپن بھارتی وغیرہ نے خطاب کیا۔