جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکہ رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکہ رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

Awaz E Bihar•19 فروری، 2026 کو 06:11 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا سی بی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ہفتے تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، تاہم صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں اس وقت مسلسل مشاورت جاری ہے، جہاں ممکنہ حملے سے منسلک خطرات، ایران کے ردعمل اور سیاسی و عسکری نتائج پر غور کیا جا رہا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایران پر حملے کے کئی جواز موجود ہیں، لیکن صدر کی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ اور تعاون کرے، تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔
امریکی حکام کے مطابق خطے میں جنگی طیاروں، ریفیولنگ ٹینکرز، اور دو ایئرکرافٹ کیریئر گروپس سمیت بڑی فوجی طاقت تعینات کی جا چکی ہے، جس کے بعد امریکہ کے پاس ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فوجی تیاری کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹم اور لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانا ہو سکتا ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں، جنیوا میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی، لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑے اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ امریکہ مسلسل ایران سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی مکمل طور پر بند کرے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کرے گا۔ ادھر اسرائیل بھی ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے، اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے خلاف سخت کارروائی کے حامی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ایک بار پھر حملہ ہوتا ہے تو خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ بھڑک سکتی ہے اور ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل پر شدید میزائل حملوں کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ 2025 میں بھی امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی تھی۔
شیئر کریں:

More from عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویرسے پوری دنیا حیران

29 ستمبر، 2026
امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق
عالمی خبریں

امریکہ و چین 60 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

28 ستمبر، 2026
 آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے و اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر، 2026
ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب
عالمی خبریں

ہم فلسطین کے معاملے میں ناکام ہیں، آئرش وزیر اعظم مارٹن کا اقوام متحدہ میں خطاب

25 ستمبر، 2026
دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش
عالمی خبریں

دو عظیم رہنما ؤں کی نازک تجارتی جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش

24 ستمبر، 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی
عالمی خبریں

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہونے کا اعلان، نئی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دھمکی

21 ستمبر، 2026