پٹنہ (اے بی این)وزیر اعلیٰ اور بہار انجینئرنگ یونیورسٹی، پٹنہ کے چانسلر،جناب سمراٹ چودھری نے آج سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر کیمپس کے اندر واقع گیان بھون میں منعقد بہار انجینئرنگ یونیورسٹی، پٹنہ کے تیسرے کانووکیشن تقریب کا شمع روشن کر کے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے 2024-25 کے تعلیمی سیشن کے بی ٹیک اور ایم ٹیک طلباء کو گولڈ میڈل، سرٹیفکیٹس اور 50,001 روپے کا چیک دیا۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو سونے، چاندی اور کانشے کے تمغے اور تعلیمی کارکردگی کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کانووکیشن محض ڈگریوں کی تقسیم کی تقریب نہیں ہے بلکہ یہ بہار کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنے کا موقع ہے۔ انہوں نے تمام طلباء و طالبات کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ملازمت کے متلاشی ہونے کے بجائے روزگار تخلیق کرنے والے بیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہار ایک منفرد ریاست ہے، جہاں تمام 38 اضلاع میں قائم انجینئرنگ کالجوں میں صرف 10 روپے اور پولی ٹیکنک اداروں میں 5 روپے کی فیس پر تکنیکی تعلیم فراہم کرائی جارہی ہے۔ ایسا نظام شاید دنیا میں کہیں اور د نہیں۔کسی انجینئر کی حقیقی شناخت ان کی ڈگری سے نہیں بلکہ ان کی اختراع، تکنیکی مہارت اور سماج کیلئے کئے گئے تعمیری کام سے ہوتی ہے۔21ویں صدی کی معیشت علم، ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور جدت پر مبنی ہے۔ تعلیمی لحاظ سے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاست ہی معاشی رہنما بنے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کی ترقی اور خوشحالی تبھی ہوگی جب اس کے نوجوان تحقیق، مکالمے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے علم حاصل کریں گے۔ بہار کے شاندار تعلیمی ورثے کو زندہ کرنے کے لیے قدیم وکرم شیلا یونیورسٹی کو دوبارہ قائم کیا جا رہا ہے، جس کے لیے مرکزی حکومت کو 220 ایکڑ زمین دستیاب کرائی جا چکی ہے۔ مظفر پور میں ایم آئی ٹی میں آرکیٹیکچر اینڈ سول انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے گی، اور بھاگلپور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کمپیوٹر سائنس کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار AI اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعہ عالمی معیار کے مطابق ترقی کو رفتارملے گی۔وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں سے بہار ٹیک میں اپنا مشورہ دینے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی تعلیم، اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل ترقی ریاست کو نئی تحریک دے گی۔ جدت اور اسٹارٹ اپ سے ہی ہندوستان کی ترقی اور بہار کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، جموئی میں 3.49 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اضافی گرلز ہاسٹل فلور، گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، کشن گنج میں 77.58 کروڑ روپے کی لاگت سے کرائے کیے گئے اضافی ترقیاتی کام اور انجینئرنگ کالج سپول میں 26.02 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر 300 بیڈوالے اضافی گرلز ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام لگائی گئی ایک نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریش کانت ورما نے وزیر اعلیٰ کو پودوں کا گلدستہ اورمومینٹو پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب وجیندر پرساد یادو، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیر مسز شیلا کماری، وزیر تعلیم جناب متھیلیش تیواری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم محکمہ کے سکریٹری مسٹر ہمانشو شرما، بہار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریش کانت ورما، رجسٹرار ڈاکٹر پردیپ کمار سمیت بڑی تعداد میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر اور طلباء و طالبات موجود تھے۔