جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نوجوانوں کو استاد بسم اللہ خان کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے: شرون کمار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نوجوانوں کو استاد بسم اللہ خان کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے: شرون کمار

Awaz E Bihar•23 اگست، 2026 کو 01:43 PM•42 ویوز•3 منٹ پڑھیں

دیہی ترقی کے وزیر شراون کمارکی بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی برسی پر منعقد پروگرام میں شرکت
پٹنہ، 23 اگست (اے بی این )بہار بدھ، مہاویر، چانکیہ، آریہ بھٹ، گرو گوبند سنگھ، ودیا پتی، اور بہت سی دوسری عظیم شخصیات کی سرزمین ہے۔ اس شاندار روایت میں استاد بسم اللہ خان کا نام بھی سنہری حروف میں لکھا ہوا ہے۔ ہماری ریاست کے نوجوانوں کو استاد بسم اللہ خان کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔ آج نوجوانوں کے پاس بے شمار مواقع ہیں۔ اگر وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ آگے بڑھیں تو بہار بہت سے باصلاحیت افراد، عظیم فنکار اور ملک کے لیے ثقافتی سفیر پیدا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دیہی ترقیات اور اطلاعات و رابطہ عامہ کے وزیر اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر عزت مآب جناب شرون کمار نے بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی برسی پر منعقدہ یادگاری تقریب میں کیا۔ اس کا اہتمام انتہائی پسماندہ مسلم تنظیم نے اتوار کو پٹنہ کے جگ جیون رام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کیا تھا۔
عزت مآب وزیر نے کہا کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی خصوصی کوششوں سے بہار کی تاریخی، ثقافتی اور فنی شناخت نئی بلندیوں پر پہنچی ہے۔ استاد بسم اللہ خان کی شہنائی کی دھنوں نے نہ صرف ہندوستان کی موسیقی کی روایت کو تقویت بخشی بلکہ پوری دنیا میں ہندوستانی ثقافت اور گنگا جمنی تہذیب کی شناخت کو بھی مضبوط کیا۔ وہ ہندوستانی ثقافت کی زندہ علامت تھے۔ ان کی زندگی ہمیں سماجی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیتی ہے۔ ان کے عظیم کارناموں کو آنے والی نسلیں مدتوں یاد رکھیں گی۔
وزیر نے مزید کہا کہ خان صاحب نے قومی تہواروں اور کئی تاریخی مواقع پر اپنی شہنائی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کی شہنائی کی دھنیں آزاد ہندوستان کے ثقافتی سفر میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ ان کی شہنائی کی آواز ملکی سرحدوں سے نکل کر پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔
پروگرام کے منتظمین میں ڈاکٹر نورحسن آزاد، شاہد حلاخور، سابق وزیر محمد اسرائیل منصوری، قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر خالد انور، اقلیتی کمیشن کے رکن شمشاد سائی، جے ڈی یو کے سابق ریاستی سکریٹری محمد محمود بکھو، غلام سرور آزاد، سابق پسماندہ طبقے کمیشن کی سابق رکن اسما حال خور، سلیم رامپوری حواری،قمرالدین فاروقی، انورنٹ، روی راج نٹ، سابق وارڈ کونسل سومن ، مہا دل، کمیشن کے سابق رکن راجندر پرساد نٹ وغیرہ موجودتھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026