جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مظفر پور میں ترہت ٹاؤن شپ بنا یا جائے گا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

مظفر پور میں ترہت ٹاؤن شپ بنا یا جائے گا

Awaz E Bihar•12 جولائی، 2026 کو 06:07 PM•19 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 12 جولائی(اے بی این ): وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج مظفر پور میں شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے ذریعہ منعقد پروگرام میں 1047.09کروڑ کی لاگت والے 982 ترقیاتی منصوبوں کاسنگ بنیاداور افتتاح کیا۔ اس کے تحت 375.04 کروڑ روپے کی لاگت سے وزیر اعلیٰ جامع شہری ترقیاتی منصوبہ کے تحت 669 ترقیاتی منصوبے233.77 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹامر واٹر ڈرنیج منصوبہ کے تحت 3 ترقیاتی منصوبے ،213.25 کروڑ روپے کی لاگت سے مظفر پور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سکندر پور میں مظفر پور اسمارٹ سیٹی پروجیکٹ کے تحت 213.25 کروڑ روپے کی لاگت سے سکندر پور لیک فرنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے سکندر پور لیک فرنٹ کا معائنہ کیا۔اس دوران سکندر پور لیک فرنٹ کمپلیکس کے رات کے نظارہ ویڈیو کلپ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کے سامنے دیکھا یا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے حد خوبصورت فوارے، لائٹنگ اور آرٹ ورک سے مزین اس لیک فرنٹ کے افتتاح سے شہر کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ سکندر پور لیک فرنٹ احاطہ میں مناسب روشنی کا انتظام ہو اس کا خاص طور سے خیال رکھیں۔
وزیر اعلیٰ نے بابا غریب ناتھ اور شہید جبہ سہنی سمیت ضلع کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کوسلام کیا۔وزیر اعلیٰ نے ایم آئی ٹی مظفر پور کے میدان میں شہری ترقی اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اوربڈکو کے ذریعہ منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ جامع شہری ترقی اسکیم،اسمارٹ ٹاور ڈرینج پروجیکٹ اور مظفر پور اسماٹ سٹی منصوبہ سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ آج 673 منصوبوں کا افتتاح اور 309 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس سے شہری انفراسٹرکچر،پانی کی نکاسی کا نظام اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ بہار اب تیزی سے ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 12 نئی ٹاؤن شپ تیار کی جائیں گے جن میں مظفر پور میں ترہت ٹاؤن شپ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور ہوائی اڈے کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔ پٹنہ-مظفر پور ریپڈ ریل کوریڈور کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت تقریباً 40 منٹ رہ جائے گا۔ ہلدیہ-رکسول ہائی وے کی تعمیر سے مظفر پور کا رابطہ مزید مضبوط ہوگا اور تجارت اور آمدو رفت کو فروغ ملے گا۔ مظفر پور سے لوگ چھ گھنٹے میں کولکتہ پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کا سیتامڑھی میں ماں سیتا کے لیے عظیم الشان مندر کی تعمیر کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مظفر پور میں ایم آئی ٹی کیمپس میں یونیورسٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ سول انجینئرنگ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی تکنیکی تعلیم ، تحقیق اور اختراع کا عظیم مرکز بنے گا اور بہار کے نوجوانوں کو معیاری تکنیکی تعلیم کے نئے مواقع فراہم کرائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ’’ریفارم، پرفارم، ٹرانسفورم‘‘ کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور بہار بھی اسی رفتار سے ترقی کی نئی عبارک لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ترقی کے معاملے میں پسماندہ سمجھا جانے والا بہار ، آج ملک کی سرکردہ ریاستوں میں اپنی مضبوط شناخت بنا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی بھی مستحق غریب سرکاری اسکیموں سے محروم نہ رہے۔ جن غریب خاندانوں کے نام راشن کارڈ سے مٹائے گئے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے گی اور تقریباً ایک کروڑ نئے خاندانوں کو راشن کارڈ میں شامل کیا جائے گا،تاکہ فوڈ سیکورٹی اسکیم کے فوائد ہر ضرورت مند تک پہنچیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ کسانوں کو پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے ذریعے مالی امداد مل رہی ہے۔ کسانوں کو آبپاشی کے لیے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مسلسل 12 گھنٹے بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، تاکہ کسانوں کو کاشتکاری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت بدعنوانی اور سائبر کرائم کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ سہیوگ شیویر کے ذریعے اب تک تقریباً 5 لاکھ درخواستوں پر کارروائی کی جا چکی ہے اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ درخواست دہندگان جن کے مسائل سہیوگ شیویر کے ذریعے حل ہو چکے ہیں لیکن وہ مطمئن نہیں ہیں، پٹنہ میں مہینے کے دوسرے منگل کو وزیر اعلیٰ کی سطح پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کر رہی ہے۔ خواتین صنعت کاری کو فروغ دے کر بہار کی معیشت کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ روزگار شروع کرنے کے لیے 1کروڑ 81لاکھ جیویکا دیدیوں کے کھاتوں میں فنڈز منتقل کیے گئے ہیں۔ ہماری حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر باقی جیویکا دیدیوں کے کھاتوں میں فنڈز منتقل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بہار کی تشکیل میں مظفر پور ترقی کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔ ایک خوشحال بہار ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا کرے گا۔ عوام کے تعاون اور دعائوں سے خوشحال بہار کا عزم ضرور پورا ہوگا۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026