بانکی پور کے مسلمانوں نے پرشانت کشور کوجیت کا اشارہ دے دیا
Awaz E Bihar••12 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 10 جولائی: بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جن سوراج کی جانب سے وارڈ نمبر 40 میں منعقد کی گئی عوامی پدیاترا کو عوام کی زبردست حمایت اور جوش و خروش حاصل ہوا۔ جن سوراج کے بانی اور بانکی پور اسمبلی حلقہ کے امیدوار پرشانت کشور کی قیادت میں ہونے والی اس پدیاترا میں نوجوانوں، خواتین، بزرگوں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پدیاترا شام 4 بجے سبزی باغ چوراہا (پلر نمبر 20) سے شروع ہوئی اور پالیکا چوک، ہند میڈیکل، دریاپور مسجد، شری بھارت ماتا مندر (لنگر ٹولی)، فقیرباڑہ مسجد، برہم استھان مندر، ڈاکٹر محمود شاہ گلی، بھنور پوکھر پارک اور وڈیلا مندر سمیت مختلف علاقوں سے گزری۔ راستے بھر عوام نے پرشانت کشور اور جن سوراج کے کارکنان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ کئی مقامات پر لوگوں نے پھول نچھاور کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔پدیاترا کا اختتام شام 6:30 بجے پالیکا چوک میں منعقدہ ایک پُرجوش نکڑ سبھا پر ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرشانت کشور نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بانکی پور کے عوام تبدیلی، شفاف سیاست اور ترقیاتی سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جن سوراج عوامی مسائل کے حل، بہتر شہری سہولیات، معیاری تعلیم، روزگار اور جوابدہ حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس کامیاب پدیاترا نے بانکی پور اسمبلی حلقہ میں جن سوراج کی انتخابی مہم کو نئی توانائی بخشی اور عوامی حمایت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نمایاں کیا۔ عوام کی بھرپور شرکت اور پُرامن ماحول نے اس پروگرام کو یادگار اور کامیاب بنا دیا۔