جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کی سڑکوں کے بڑے منصوبوں کو ملے گی رفتار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کی سڑکوں کے بڑے منصوبوں کو ملے گی رفتار

Awaz E Bihar•6 اگست، 2026 کو 03:45 PM•37 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیر تعمیرات انجینئر کمار شیلندر کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات، متعدد اہم شاہراہی منصوبوں پر مثبت یقین دہانی
نئی دہلی، 6 اگست: بہار کی شاہراہی ترقی کو نئی رفتار دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے تحت ریاست کے وزیر تعمیرات انجینئر کمار شیلندر نے پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاست سے متعلق متعدد اہم قومی شاہراہی منصوبوں، پلوں اور رابطہ سڑکوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا، جبکہ مرکزی وزیر نے تمام تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مثبت یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں وکرم شلا سیٹو کی ازسرنو تعمیر کے دوران ٹریفک کی بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے کیلئے متوازی عارضی پونٹون برج کی تعمیر، مظفرپور–بڑونی قومی شاہراہ (این ایچ-122) کو چار لین میں توسیع، مظفرپور مشرقی بائی پاس، نوابت پور سے جھارکھنڈ سرحد تک این ایچ-139 کی فور لین تعمیر، این ایچ-333 اور این ایچ-333A سے متعلق زیر التوا منصوبوں اور حاجی پور سے مظفرپور تک شیو بھکتوں کیلئے محفوظ و سہل کانوڑیہ پاتھ کی تعمیر کو خصوصی طور پر اٹھایا گیا۔
اس کے علاوہ بیہپور–فلوت کوسی پل سے گووندپور، مشہری اور کہارپور دیہات کو اپروچ ریمپ کے ذریعے جوڑنے، بھاگلپور–بلدور (این ایچ-133E) منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور حاجی پور پاسوان چوک سے بیدوپور تک دریائے گنگا کے شمالی کنارے ایلیویٹیڈ سڑک کی تعمیر کی تجویز بھی مرکزی وزیر کے سامنے رکھی گئی۔ وزیر تعمیرات نے مرکزی روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ کے تحت بہار کی نئی شاہراہی اسکیموں کو جلد منظوری دینے کی بھی اپیل کی۔
انجینئر کمار شیلندر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے بہار کی بین الریاستی اور علاقائی رابطہ کاری مزید مضبوط ہوگی، سفر کا وقت کم ہوگا، سڑکوں پر تحفظ میں اضافہ ہوگا اور تجارت، زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور سیاحت کو نئی رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی ریاست کی معاشی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت اس سمت میں پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے تمام منصوبوں کو اہم قرار دیتے ہوئے ان پر مثبت کارروائی کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ جلد بہار کا دورہ کرکے مجوزہ منصوبوں اور متعلقہ مقامات کا خود معائنہ کریں گے۔ وزیر تعمیرات نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ بھارت کے وژن اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں مرکز و ریاست کے مشترکہ تعاون سے بہار کا شاہراہی ڈھانچہ مزید مستحکم ہوگا اور ریاست کی ترقی کو نئی جہت ملے گی۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026