پٹنہ (اے بی این)وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی موجودگی میںآج لوک سیوک آواس آڈیٹوریم میں بہار اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایس ٹی ڈی سی) کے راجگیر میں واقع ہوٹل اجات شتروکو چلانے کے لیے کرایہ دار اور Welcomhotel(آئی ٹی سی گروپ)کے درمیان اقرار نامہ کیا گیا ۔ یہ معاہدہ بہار میں عالمی معیار کے سیاحتی ڈھانچے کو ترقی دینے اور سیاحوں کو اعلیٰ معیار کی مہمان نوازی کی خدمات فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر 'آئی ٹی سی گروپ' کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انیل چڈھا اور کلشی بلڈکون کے ڈائریکٹر مسٹر سومیت سنگھ کلشی نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کر کے اس کا تبادلہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار حکومت ریاست میں سیاحت کے شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ راجگیر، نالندہ، بودھ گیا اور دیگر تاریخی اور مذہبی مقامات پر بہتر سیاحتی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ مشہور مہمان نوازی گروپوں کی شراکت سے بہار کے سیاحتی شعبے کو ایک نئی شناخت ملے گی اورملک و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہوٹل اجات شترو کا Welcomhotel(آئی ٹی سی گروپ) کی شکل میں چلانے سے راجگیر کو بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر مضبوط شناخت ملے گی اور مقامی سطح پر روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی ایک نئی تحریک ملے گی۔پروگرام میں محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ پروگرام کے دوران، ہوٹل اجات شترو وہار، راجگیرکو چلانے کے لیےWelcomhotel(آئی ٹی سی گروپ) کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن دیا گیا۔ پریزنٹیشن کے دوران بتایا گیا کہ راجگیر واقع ہوٹل اجاتشترو Welcomhotel by ITCبرانڈ کے تحت چلایا جائے گا۔ تقریباً 2.67 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس ہوٹل احاطہ میں 104جدید کمرے ، ایک بڑا بینکویٹ ہال سمیت بین الاقوامی معیار کے مطابق مہمان نوازی کی سہولیات تیار کی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ کو '1 مارچ 2027' تک مکمل کر کے چلانے کا نشانہ متعین کیا گیا ہے ۔ پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلیٰ جناب بیجندر پرساد یادو، وزیر سیاحت جناب کیدار پرساد گپتا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیے امرت،ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر مہیر کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری ساتھ محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر مسٹر ادین مشرا، بہار اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر نند کشور، آئی ٹی سی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر انیل چڈھا اور کلشی بلڈکون کے ڈائریکٹر مسٹر سمیت سنگھ کلشی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔