وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے طلبہ کو باقاعدگی سے اسکول آنے، ہوم ورک کرنے اور پڑھائی میں مسلسل محنت کرنے کا مشورہ دیا
Awaz E Bihar••17 ویوز•2 منٹ پڑھیں
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ہفتہ کے روز گورنمنٹ مڈل اسکول رام جی چک، باٹا گنج، دانا پور میں 'نپُن پتھ پڑھنا، لکھنا اور گننا' کے تھیم پر منعقدہ سرپرست-استاد سیمینار (پیرنٹ ٹیچر میٹنگ - پی ٹی ایم)-2026 میں شامل ہوئے۔ مسٹر چودھری نے اس موقع پر طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ سے بات چیت کر کے اسکول میں دستیاب تعلیمی سہولیات، پڑھائی کے نظام، طلبہ کی حاضری اور امتحان کے نتائج کی معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانا، اساتذہ کی دستیابی اور طلباء کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانا نیز اسکولوں میں ضرورت کے مطابق سہولیات کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرپرستوں اور اساتذہ کے درمیان باقاعدہ بات چیت سے بچوں کی تعلیمی پیش رفت کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ کن مضامین میں طلباء کو اضافی تعاون کی ضرورت ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے 'میرے سپنوں کا بھارت - سیوا چتر' ابھیان کے تحت منعقدہ ریاست گیر 'سیوا چتر' مقابلے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مقابلے میں شامل طالب علموں سے بات چیت کر کے ان کے ذریعے بنائے گئے 'وکست بھارت-2047'، سولر انرجی، میٹرو ٹرین، روبوٹ اور 'سپنوں کا بھارت' جیسے موضوعات پر مبنی تصویروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی ستائش کی۔