جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
  پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کریں
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کریں

Awaz E Bihar•27 اپریل، 2026 کو 07:28 PM•9 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 27 اپریل(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع ’سمواد‘ میں شہری ترقیات و رہائش محکمہ، پنچایتی راج محکمہ اور محکمہ سیاحت کی جائزہ میٹنگ کی۔وزیر اعلیٰ نے افسران کو کام میں تیزی لانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں شہری ترقیات ور رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ونے کمار نے اہم مرکزی اسکیموں شہروں کے ماسٹر پلان، ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم، پٹنہ میٹرو اور اشتہارات کے ضوابط سمیت دیگر کاموں کی موجودہ صورت حال کی تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اٹل مشن فار اربن ریجوینیشن اور شہری تبدیلی (امرت پروجیکٹ)، وزیر اعظم رہائش منصوبہ (شہری) اور سوچھ بھارت مشن شامل کے کاموں کی پیش رفت کی جانکاری دی۔ محکمہ کے ذریعہ چلائے جانے والے منصوبوں جیسے صفائی اور کچرا مینجمنٹ، میونسپل اداروں میں سی سی ٹی وی کی تنصیب، سولر لا ئٹ اسکیم،سیوریج ؍نکاسی کے بارے میں جانکاری دی۔
میٹنگ میں پنچایتی راج محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری مسٹر آدتیہ پرکاش نے اپنے محکمہ کے کاموں اور مجوزہ پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ نے مہابودھی مندر راہداری (بودھ گیا) اور وشنوپد مندر راہداری گیا کی مجموعی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
جائزہ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہری ترقیات سے متعلق منصوبوں کو تیزی سے مکمل کریں۔ صفائی اور پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی۔ جو بھی بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کرائی جارہی ہے وہ مضبوط اور اعلیٰ معیار کا ہو ۔ انہوں نے وزیر اعظم رہائش منصوبہ (شہری) کے تحت باقی رہ جانے والوں کوتیزی سے رہائش فراہم کرائیں تاکہ شہری علاقہ کے بے گھر خاندانوں کو مستقل مکان مل سکے۔ ٹھوس کچرا مینجمنٹ کے لیے پی پی پی ماڈل کا استعمال کریں ،تاکہ کچرے کا بہتر مینجمنٹ اور بہترین استعمال کیا جاسکے۔ ایس ٹی پی جہاں بھی زیر تعمیر ہے اس پر تیزی سے کام کریں۔ سیوریج نیٹورک کی توسیع کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمشان گھاٹ/موکش دھام انہی مقامات پر کرائیں جہاں روایتی طور پر لاشوں کا آخری رسوم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیہی سولر لائٹ اسکیم کے تحت نصب تمام سولر لائٹس پوری طرح کام کرتی رہیں اسے یقینی بنائیں۔ اس کے لیے ایک مانیٹرنگ سسٹم ڈیولپ کریں ،تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ سولر لائٹ بہتر طریقہ سے فعال ہے ۔ہر گرام پنچایت میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کو یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے کام میں تیزی لاتے ہوئے اسے وقت پر مکمل کریں۔ ملاہی پکڑی سے راجندر نگر ٹرمینل تک میٹرو ریل پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کریں۔ پٹنہ ریلوے جنکشن تک پٹنہ میٹرو کا کام 20 نومبر 2026 تک مکمل کریں۔آئی ایس بی ٹی ، راجندر نگر ٹرمینل اور پٹنہ جنکشن سے پٹنہ میٹرو ریل کے آپس میں جلد جڑ جانے سے لوگوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ہو گی۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر مہیر کمار سنگھ، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، محکمہ داخلہ کے او ایس ڈی مسٹر سنجے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ ڈویزن کے کمشنر مسٹر انیمیش پراسر ، جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے سکریٹری محمد سہیل، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری مسٹر آدتیہ پرکاش، گیا ضلع کے ڈی ایم مسٹر ششانک شوبھنکرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026