جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پٹنہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تعمیر ہو گی: وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پٹنہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تعمیر ہو گی: وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•13 اگست، 2026 کو 05:16 PM•82 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 13 اگست، 2026: وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس واقع’سنکلپ‘ آڈیٹوریم میں پٹنہ میں مختلف اراضی کے ری ڈیولپمنٹ اور تعمیر کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے پٹنہ کی منصوبہ بند ترقی، سرکاری اراضی کے بہتر استعمال اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
میٹنگ میں نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (این بی سی سی) نے پٹنہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر کے لیے ایک تجویز پیش کی ساتھ بہار میوزیم نہرو پتھ کے سامنے واقع اراضی ، گردنی باغ، بھوت ناتھ سیکٹر 6 اور بورنگ کینال روڈ کے ریڈیولپمنٹ کے لیے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔
جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پٹنہ کو ایک جدید اور عالمی شہر بنانے کے لیے اس طرح کے اہم پروجیکٹوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ پٹنہ میں دستیاب مختلف سرکاری اراضی کے ری دیولپمنٹ کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی تجویز اچھی ہے۔ اس سلسلے میں، نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی) نے مختلف علاقوں میں تعمیرات اور ری ڈیولپمنٹ کے لیے ماڈل تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اور خستہ حال سرکاری عمارتوں کی جگہ پر ضرورت کے مطابق دوبارہ تعمیر اور نئی تعمیر کا کام کرایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے پاٹلی پترا ٹاؤن شپ میں تقریباً 2,000 ایکڑ اراضی اور دیگر ٹاؤن شپ میں 1,000 ایکڑ اراضی پر ٹاؤن شب کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ پٹنہ، گیا، بھاگلپور، بیگوسرائے اور دربھنگہ جیسے شہروں میں ترقی کے لیے موزوں سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے اور مربوط ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پٹنہ کے مختلف علاقوں میں دستیاب اراضی کی نشاندہی کرکے اور سرکاری اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ایک ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تعمیراتی منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی معیارات اور "زیرو ویسٹ ماڈل" کو اپنانے پر بھی خصوصی زور دیا۔
تجویز کے مطابق، پٹنہ میں مختلف پروجیکٹوں کے ذریعے تقریباً 4,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع ہے، جب کہ ان پروجیکٹوں سے تقریباً 8,000 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے جلد مناسب اراضی کی نشاندہی کریں، تفصیلی ایکشن پلان تیار کریں، اور تعمیر و ترقی کے کام کو معیاری اور بروقت آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ کی جامع اور منصوبہ بند ترقی کے لیے سرکاری اراضی اور اثاثوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے ۔
میٹنگ میں شہری ترقیات و رہائش کم انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب نتیش مشرا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، دیہی امور و محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری مسٹر پرنؤ کمار، شہری ترقیات ورہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر انیمیش پراسر۔شری ترقیات و رہائش محکمہ کے اسپیشل سیکریٹری مسٹر نلیش رام چندر دیورے، پٹنہ کے میونسپل کمشنر مسٹر یشپال مینا، این بی سی سی کے چیئرمین ڈاکٹر کے پی مہا دیو سوامی سمیت این بی سی سی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026