جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار و مغربی بنگال میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار و مغربی بنگال میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

Awaz E Bihar•24 ستمبر، 2026 کو 05:50 AM•11 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 23 ستمبر (اے بی این) بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ورکنگ صدر تجسوی پرساد یادو نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے بہار اور مغربی بنگال میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے دباؤ میں دونوں ریاستوں میں انتخابی عمل کو متاثر کیا۔اپوزیشن لیڈر نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو الیکشن کمشنروں کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے طریقہ کار پر اعتراضات جتائے جانے سے سنگین سوالات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ان اعتراضات پر صورتحال واضح کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں الیکشن کمشنر سکھ بیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی جانب سے مختلف فیصلوں کے بارے میں اعتراضات درج کرائے گئے ہیں۔
آر جے ڈی لیڈر نے الزام لگایا کہ آئینی اداروں کا غلط استعمال کر کے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاسی مفادات کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے آئین اور جمہوری نظام کمزور ہو رہا ہے۔
آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے دوران ان کی پارٹی نے سب سے پہلے سوال اٹھائے تھے اور معاملے کو انصاف کے لیے سپریم کورٹ تک لے جایا گیا تھا۔
مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کے عمل کا استعمال بہار، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں میں ووٹر لسٹ سے جڑے فیصلوں کے لیے من مانے طریقے سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی کے سلسلے میں بھی بڑی تعداد میں ووٹروں نے اپیل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال میں ہٹائے گئے 27.16 لاکھ ناموں میں سے 22.21 لاکھ ووٹروں نے دوبارہ نام شامل کرنے کے لیے اپیل کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انتخابی نتائج اور ووٹنگ سے متعلق ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کی مدت میں کی گئی تبدیلیوں پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسی تبدیلیوں سے انتخابی عمل کی جانچ اور شکایات کے ازالے کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے عمل میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کردار تھا، لیکن مرکزی حکومت نے قانون میں تبدیلی کر کے سلیکشن کمیٹی کا ڈھانچہ بدل دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔
مسٹر یادو نے بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوران خواتین کے کھاتوں میں رقم منتقل کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے متوقع کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بہار میں انتخابی عمل منصفانہ نہیں رہا اورحکمراں فریق کے حق نتائج کو متاثر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سال 1995 میں الیکشن کمیشن کے تینوں اراکین کے کردار اور اختیارات کے حوالے سے اہم ہدایت دی تھی۔
آر جے ڈی لیڈر نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دونوں الیکشن کمشنروں کے دائرہ اختیار کو محدود کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہار اور مغربی بنگال میں انتخابی عمل کے حوالے سے سامنے آنے والے سوالات کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی ناانصافی ہوگی، آر جے ڈی اس کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آئینی اداروں کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے جمہوری اداروں کی آزادی اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔اس موقع پر آر جے ڈی رہنما شکتی سنگھ یادو اور اعجاز احمد بھی موجود تھے۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026