جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہتر حکمرانی میں پولس کا اہم کردار: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہتر حکمرانی میں پولس کا اہم کردار: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•21 مئی، 2026 کو 07:49 PM•47 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ(اے بی این) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج’’بینک آف بڑودہ بہار پولس سیلری پیکیج متوفی پولیس اہلکار انشورنس بینیفٹ ڈسٹری بیوشن پروگرام‘‘ میں شامل ہوئے۔نہرو پتھ واقع بہار پولیس ہیڈ کوارٹر سردار پٹیل بھون کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں متوفی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو علامتی چیک دیا۔اس پروگرام میں 61 متوفی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو 37 کروڑ 50لاکھ روپے کی رقم چیک کے ذریعے دی گئی۔ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے درمیان 61 پولیس اہلکار نہیں رہے ، جن کے اہل خانہ کو اس پروگرام چھوٹی سی رقم امداد کے طور پر دی جارہی ہے۔ کسی شخص کی زندگی کی تلافی مال سے نہیں کی جاسکتی، لیکن پیسہ زندگی جینے کے لیے ضروری ہے۔ متوفی پولیس اہلکار بھی چاہتے تھے کہ ان کے اہل خانہ ترقی کریں اور ان کی زندگی خوشحال ہو۔ آج مرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مدد کی شکل میں فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں آگے بڑھنے میں مدد مل سکے۔ میں بینک آف بڑودہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایسے افراد کے لیے اتنا اچھا پیکج پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام دیگر محکموں میں بھی ہو نے چاہئے۔ اگر کوئی اپنے خاندان کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو ان کے گھر والوں کے روشن مستقبل اور خوشگوار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نظام ہونا چاہیے۔ بہار پولیس فورس کے لیے جتنا سرمایہ کاری کی جارہی ہے وہ ناکافی ہے کیونکہ جب پولیس مضبوط ہوگی تب ہی گڈ گورننس مضبوط ہوگی اور خوشحالی کا راستہ کھلے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار کو خوشحال بنانا چاہتے تھے، اور وزیر اعظم نریندر مودی ملک کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ راستہ اچھی حکمران سے ہی ہموار ہوگا۔ کچھ لوگ انکاؤنٹر پر سوال اٹھاتے ہیں اور خاص برادری کی بات کرتے ہیں۔ پولیس کسی کی ذات پوچھ کر گولی نہیں چلاتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ بہار کو گڈ گورننس کے لیے جانا جائے۔ اگر کوئی پولیس کو چیلنج کرے گا تو 48 گھنٹے کے اندرپولیس اسی کی زبان میں جواب دے گی۔ پولیس گڈ گورننس اور طاقت کی علامت ہے۔ جرائم پیشہ کسی بھی حالت میں نہیں بچیں یہ حکومت کی کوشش ہے۔ پولیس اہلکار معاشرے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے گھر اور خاندان چھوڑ دیتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم بہار کے تمام 534 بلاکوں میں سرسوتی ودیا نکیتن کی شکل میں ماڈل اسکول قائم کرنے کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں جہاں وزراء اورافسران کے بچے اپنی تعلیم حاصل کر نے کے لیے پٍیروی کریں۔ بہار علم کی سرزمین ہے، اور یہیں پر بھگوان بدھ نے روشن خیالی حاصل کی تھی۔ امن کا پیغام اسی بہار سے دنیا تک پہنچا۔ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کی معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے۔ ہمیں ہر حال میں علم کے حصول کے لیے یہاں ایک نظام قائم کرناہے۔ پولیس اہلکاروں کے علاج کے لیے کیش لیس میڈیکل ٹریٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔ اس سے متعلق کوئی بھی تجویز کابینہ میں لائیں اسے منظور کرکیا جائے گا۔
ہمیں عوام کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہتر طبی سہولیات فراہم کرنی ہیگ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے کیش لیس علاج کے لیے درکار تمام فنڈز کا انتظام کیا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت پوری طرح آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ 2005 سے آپ کے بل پر ہی بہار میں گڈ گورننس قائم ہے۔ جب گڈ گورننس قائم ہو گی تب ہی یہاں بڑی تعداد میں صنعتیں قائم ہوں گی۔ بہار میں لوگوں کو سڑکیں، بجلی، پینے کا پانی وغیرہ سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اسے آگے بڑھا یا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں اس وقت خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد 30,000 سے زیادہ ہے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک کی کسی اور ریاست میں اتنی خواتین پولیس اہلکار نہیں ہیں جتنی بہار میں ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ہم نے وزیر خزانہ کے طور پر، 3,17,000 کروڑ روپے کا بہار کا بجٹ پیش کیا۔ اس مرتبہ وزیر خزانہ جناب بیجندر پرساد یادو نے بہار کے لیے 3,47,000 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ اگر بہار کے بجٹ میں ہمارا حصہ60 سے 70 ہزار کروڑ ہو تا تو ہمیں ریونیو کی وصولی کا نظام مضبوط کر ہوگا۔ صنعتوں کو بڑھانا ہوگا۔ بہار میں صنعتیں قائم ہو رہی ہیں، اور انہیں تیز رفتاری سے فروغ دینا ہے۔ ہمارا نشانہ ہے کہ 20 نومبر 2026 تک5لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بہار میں ہو انہیں عملی جامہ پہنانا ہے۔ بہار میں مارکیٹ بھی مہیا ہے۔میں نے ریاست کا وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے میں نے جی ایس ٹی کے کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، چار طرح کے سلیب تھے، جنہیں کم کر کے دو کر دیا گیا ہے۔ ملک کی آبادی 140 کروڑہے، جب کہ بہار کی آبادی 14 کروڑ ہے۔
کسی اور ملک میں اتنی گھنی آبادی نہیں ہے۔ سال2000 میں جب جھارکھنڈ بہار سے الگ ہوا تو یہاں کے لوگ بہت پریشان تھے۔ ہماری آبادی جھارکھنڈ سے دو گنا، اڑیسہ سے تین گنا اور مغربی بنگال سے بھی زیادہ ہے۔ پولیس کے تعاون سے ہی گڈ گورننس قائم ہوتی ہے اور خوشحالی کا راستہ گڈ گورننس سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں ایک ایسا نظام بنانا ہے جو بہار میں مزید صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کرے اور سرمایہ کاروں کو بہار کی طرف راغب کرے۔ تمام پولیس اہلکار گڈ گورننس کے قیام میں یکجہتی کے ساتھ تعاون کریں۔ آپ کے خاندان کی سہولت اور حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بہار کی تمام 40 پولیس لائنوں میں اچھے اسکول کھولنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ میں بینک آف بڑودہ اور بہار پولیس کو اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سی ڈی کا تناسب بھی تشویش کا باعث ہے۔ بینک آف بڑودہ کا سی ڈی ریشو 28 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہو گیا ہے۔
سو فیصد تک حاصل کرنا ہے۔ بہار کا پیسہ بہار کے لوگوں کو دینا چاہیے۔ بینک کو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ جو لوگ رقم جمع کراتے ہیں ان کو سو فیصد پیسے ملیں۔ اس پروگرام سے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر اروند کمار چودھری نے ، ڈی جی پی مسٹر ونے کمار، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس بجٹ اپیل اور ویلفیئر؛ مسٹر سنجے سنگھ اوربنک آف بڑودہ کے جنرل مینیجر مسٹر سبرت کمار سوائی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل، ویجیلنس؛ مسٹر جتیندر سنگھ گنگوار، ڈائریکٹر جنرل، بہار اسپیشل آرمڈ پولیس مسٹر جتندر کمار،جنرل ڈائریکٹر مہم مسٹر کندن کرشنن سمیت دیگر سینئر افسران ، پولیس اہلکار اور متوفی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026