جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 سڑک منصوبوں کا اعلیٰ سطحی جائزہ، کام میں تیزی لانے کی ہدایت
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سڑک منصوبوں کا اعلیٰ سطحی جائزہ، کام میں تیزی لانے کی ہدایت

Awaz E Bihar•24 ستمبر، 2026 کو 06:03 AM•18 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: سڑک تعمیرات کے وزیر انجینئر کمار شیلندر کی صدارت میں آج ویشویشوریا بھون میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بھاگلپور کمشنری کے تحت سڑک ڈویژنوں، قومی شاہراہ ڈویژنوں، بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (BRPNNL) اور بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (BSRDCL) کے تحت جاری سڑک، پل اور ریلوے اوور برج (ROB) منصوبوں کی تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں BRPNNL کے چیئرمین دھرمیندر کمار، چیف انجینئر، بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف جنرل منیجر، BRPNNL کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئر موجود تھے۔

جائزے کے دوران بھاگلپور–امرپور–بانکا (SH-25) کی توسیع و مضبوطی، سلطان گنج–تاراپور–بیلہَر–کٹوریا–دردمارا (SH-22) کو چار لین کرنے، بھاگلپور–کہل گاؤں–مرزاہاچوکی (NH-80) اور NH-333A کے تحت کٹوریا، لکھپورا، بانکا اور پنجوارہ بائی پاس سمیت مختلف سڑک منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پل اور ROB منصوبوں میں بھاگلپور–بونسی ریلوے لائن پر ROB، ایس ایم کالج–مرزان ہاٹ روڈ پر ROB، اورہنی ندی پر H.L. RCC پل، سکھانیا ندی پر چار لین H.L. RCC میجر پل اور سلطان گنج–اگوانی گھاٹ گنگا پل سمیت دیگر منصوبوں کی موجودہ صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔

وزیر نے تمام منصوبوں میں معیار برقرار رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زیرِ التوا کاموں اور رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرتے ہوئے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔ خاص طور پر حصولِ اراضی کا عمل جلد مکمل کرکے تعمیراتی کام کو آگے بڑھانے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں حصولِ اراضی، ریلوے سے GAD/NOC منظوری، محکمہ جنگلات کی کلیئرنس اور بجلی کے محکمے سے یوٹیلیٹی شفٹنگ سے متعلق زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر تال میل قائم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اس دوران مونگیر (صفی آباد)–بریارپور–گھورگھاٹ–سلطان گنج گنگا پاتھ اور سلطان گنج–بھاگلپور–سبور گنگا پاتھ کی موجودہ صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے حصولِ اراضی، فاریسٹ اور ماحولیاتی کلیئرنس سمیت دیگر تکنیکی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

NH-80 کے بھاگلپور–کہل گاؤں–مرزاہاچوکی سیکشن میں 47.815 کلومیٹر سڑک کی بحالی اور دو لین بمعہ پکی شولڈر کی توسیع کا 95 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ وہیں 7.052 کلومیٹر امرپور بائی پاس کے لیے حصولِ اراضی کا عمل جلد مکمل کرکے باقی تعمیراتی کام پورا کرنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیر انجینئر کمار شیلندر نے واضح کیا کہ سڑک، پل اور ROB تعمیرات کے معیار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبوں کو مقررہ ہدف کے اندر مکمل کرنے کے لیے افسران کو مسلسل نگرانی اور تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026