جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو ماری ٹکر، 7 لوگوں کی موت
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کھگڑیا میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے آٹو کو ماری ٹکر، 7 لوگوں کی موت

Awaz E Bihar•18 مئی، 2026 کو 07:20 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کھگڑیا :(اے بی این )ضلع میں ہوئے خوفناک سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 4 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے سبب علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ آناً فاناً میں موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ گھر بھیج دیا ہے۔ دراصل کچھ لوگ آٹو میں سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے، تبھی تیز رفتار ٹرک نے انہیں زوردار ٹکر مار دی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ مانسی تھانہ علاقہ کے این ایچ 31 ٹھاٹھا گاؤں کے پاس پیش آیا۔ پیر کو دوپہر تقریباً 4 بجے مسافروں سے بھرا ایک آٹو کھگڑیا سے مہیش کھونٹ کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران غلط روٹ سے تیز رفتار میں آ رہے ٹرک نے آٹو میں زوردار ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو کے پرخچے اڑ گئے۔ اس میں سوار مسافر دور جا گرے۔ اس دوران 7 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 4 لوگ شدید زخمی ہونے کے سبب تڑپنے لگے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے کھگڑیا صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 3 خواتین سمیت 7 لوگ شامل ہیں۔ حادثے کے وقت موقع پر افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگ زخمیوں کو بچانے کے لیے دوڑے تو ٹرک کے ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کے دوران ایک پِک اپ اور ٹاٹا سفاری کار کو بھی روند دیا۔ اس دردناک واقعہ کو لے کر مقامی لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ انہوں نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملزم ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔ لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ کر بھاگ نکلا۔
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کھگڑیا ضلع کے مانسی تھانہ حلقہ کے ٹھاٹھا این ایچ 31 پر سڑک حادثہ میں 6افراد کی ہوئی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر ا علیٰ نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک بتا یا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبوں کو صدمہ اس کی گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے تمام مہلوکین کے پسماندگان کو آفات مینجمنٹ محکمہ سے 4-4 لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس سڑک حادثہ میں زخمی لوگوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026