پٹنہ میں3 گنگا گھاٹوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح
Awaz E Bihar••45 ویوز•3 منٹ پڑھیں
پٹنہ (ف ن س): وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج پٹنہ کے بھدر گھاٹ، مہاویر گھاٹ، اور نوجر گھاٹ کی خوبصورتی اور ترقیاتی پروجیکٹ کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ بہارشہری بنیادی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (بڈکو) کے ذریعہ 46.26 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیولپ،ان تینوں گنگا گھاٹوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے راجدھانی کے لوگوں کو اور عقیدت مندوں کو محفوظ، صاف اور بہتر عوامی سہولیات فراہم ہوں گی۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے تین گنگا گھاٹوں پر کئے گئے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو سائٹ پلان کے ذریعہ تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گنگا کے پانی کو چھو کر گنگا کوسلام کیا اور ریاست کے لوگوں کی خوشحالی، امن اور بھلائی کے لیے دعا کی۔مقامی عوامی نمائندوں، لیڈران اور محکمہ شہری ترقیات اوررہائش کے افسران نے وزیر اعلیٰ کا گلدستے اور شال پیش کر کے خیر مقدم کیا۔ مقامی شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔یہ قابل ذکر ہے کہ شہری علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کو مضبوط بنانے، منصوبہ بند شہری ترقی، جدید انفراسٹرکچر کو وسعت عوامی استعمال کی خدمات کے معیار کی سمت میںبہار انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹکارپوریشن لمیٹڈ (بڈکو) کے ذریعہ 46.26 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹنہ کے 3 گنگا گھاٹ (بھدر گھاٹ، مہاویر گھاٹ) ریرور فرنٹ کی خوبصورتی کے منصوبے کو فروغ دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت بھدر گھاٹ، مہاویر گھاٹ، اور نوجر گھاٹ کو پختہ اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ پہلے یہ گھاٹ کچے تھے اب ان کی تعمیر سے لوگوں کے نہانے اورپوجا میں سہولت ہو گی۔ خوبصورت بنائے گئے گھاٹوں پر جدید واک -وے پختہ گھاٹ، مناسب روشنی(ہائی ماسٹ لائٹس)، حفاظتی رکاوٹیں، اور صفائی کے مکمل انتظامات شامل ہیں۔ ان نئے پختہ گھاٹوں کی تعمیر سے مقامی باشندوں اور عقیدت مندوں کو خاص طور پر چھٹھ کے تہوار کے دوران بہت سہولت ملے گی۔ اس موقع پررکن اسمبلی جناب رتنیش کشواہا، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی میئر مسزسیتا ساہو۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئرمسز ریشمی کماری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر انیمیش کمار پراشر، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر مسٹر یشپال مینا، بڈکو کے چیف مینیجر مسٹر سریندر کمار مہتا سمیت دیگر سینئر افسران اور مقامی لوگ موجود تھے۔