جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مظفر پور میں مزدورکے سر میں گولی مارکر قتل
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

مظفر پور میں مزدورکے سر میں گولی مارکر قتل

Awaz E Bihar•15 جولائی، 2026 کو 03:15 PM•33 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مظفر پور:بہار کے مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانہ علاقے میں بدھ کے روز جرائم پیشوں نے ایک مزدور کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ دن دہاڑے پیش ا?ئے اس واقعہ نے علاقے میں خوف ہراس پھلا دیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور فرانسک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس پرانی دشمنی کو قتل کی ممکنہ وجہ سمجھتے ہوئے مختلف پہلوو?ں سے تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت مظفر پور ضلع کے موتی پور تھانہ علاقہ کے راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ احیا پور تھانہ علاقے کے کولہوا علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مزدوری کرتا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ راکیش بدھ کی صبح اپنے کرائے کے مکان سے چوڑ جانے کے لیے نکلا۔ اس دوران پہلے سے ہی گھات لگا کر بیٹھے بد معاشوں نے نے انہیں نشانہ بنایا اور بہت قریب سے اس کے سر میں گولی مار دی۔ راکیش گر گیا اور موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ارتکاب جرم کے بعد حملہ ا?ور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد سٹی کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ا?ف پولیس (ڈی ایس پی سٹی) ونیتا سنہا احیا پور تھانہ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فرانسک سائنس لیبارٹری کی ایک ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔ ایف ایس ایل کے ماہرین نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور کئی اہم سائنسی شواہد اور نمونے اکٹھے کئے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ شواہد قتل کا معمہ حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈی ایس پی ونیتا سنہا نے بتایا کہ پولیس کے پہنچنے تک نوجوان کی موت ہوچکی تھی۔ متوفی کو سر میں بہت قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کے اہل خانہ سے ابتدائی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ راکیش کا کچھ لوگوں کے ساتھ سابقہ تنازعہ تھا۔ اس لیے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل پرانی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیمیں تمام ممکنہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہیں۔ زمینی تنازعات، باہمی دشمنی، ذاتی دشمنی اور کوئی حالیہ تنازعات زیر تفتیش ہیں۔ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مشتبہ افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی نے یقین دلایا کہ پولیس ملزمین کے قریب پہنچ چکی ہے اور جلد ہی قتل کا معمہ حل کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے، علاقے میں پولیس کا باقاعدہ گشت بڑھانے اور جرائم پر موثر انداز میں قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026