جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیاد پر زمین ملے گی: ڈاکٹر جیسوال
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیاد پر زمین ملے گی: ڈاکٹر جیسوال

Awaz E Bihar•10 اگست، 2026 کو 07:24 PM•10 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ(اے بی این)ریونیو اوراصلاح اراضی کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین فراہم کی جائے گی۔ دو ماہ میں 24 کیندریہ ودیالیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ا سکولوں اور کھیل کے میدانوں سے تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے لیے زمین سے متعلق کام کے تصفیہ کے لیے الگ سے ڈی سی ایل آر ، یا ڈی ایم سطح کے افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔کنونشن ہال میں چل رہے ریاستی سطح کے ورکشاپ اور چنتن کے دوسرے دن پیر کو ڈاکٹر جیسوال نے ایجوکیشن افسروں کو کام کے معیار کو بہتر بنانے اور دباؤ کے بغیر کام کر نے کا پیغام دیا۔ پروگرام میں وزیر تعلیم جناب متھلیش تیواری بھی موجود تھے۔ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے پاس ایسے اسکولوں کی فہرست ہے موصول ہوئی ہے ،جہاں تجاوزات ہیں۔ ایسے ا سکولوں کو تجاوزات سے پاک کرنے اور رسائی سڑکوں کے لیے زمین فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نئی نسل کی تیاری کا اہم کام انجام دے رہے ہیں۔ وزیر تعلیم جناب متھیلیش تیواری کی پہل کے تحت اساتذہ کے مسائل کو ایک ایک کر کے حل کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ بھی تعلیمی معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے لگن سے کام کریں۔ریونیو کے وزیر نے تجویز پیش کی کہ تمام افسران بشمول محکمہ جاتی سکریٹریز، ڈی ای اوز، آر ڈی ڈی اور ڈی پی او بچوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور کلاس چلانے کے لیے مہینے میں کم از کم ایک بار اسکولوں کا دورہ کریں۔ اس سے تعلیمی نظام کی زمینی صورتحال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو سونے سے پہلے دن کے کام کا جائزہ لینا چاہیے اور اگلے دن کے کاموں کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ کام کا جائزہ لینے سے اس کا معیار بہتر ہوتا ہے۔انہوں نے ایجو کیشن افسران پر زور دیا کہ وہ کام کے دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔افسران قلم اور دماغ سے کام کرتے ہیں۔ اس لیے ذہنی دباؤ کو کم کرنا ضروری ہے۔ وزیر ریونیو نے کہا کہ افسران اور اساتذہ کو وقتاً فوقتاً ایسے کیمپوں کے ذریعے اپنے کام کا جائزہ لینا چاہیے۔ اس سے تعلیمی معیار میں مسلسل بہتری کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ دریں اثنا وزیر تعلیم متھیلیش تیواری نے ریونیو اوراصلاح اراضی کے وزیر کا گلدستے، شال اور مومینٹو پیش کر کے خیرمقدم کیا۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026