جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
لوک سبھا میں بغیر بحث کےٹریبونل اصلاحات بل منظور
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

لوک سبھا میں بغیر بحث کےٹریبونل اصلاحات بل منظور

Awaz E Bihar•10 اگست، 2026 کو 04:08 PM•18 ویوز•3 منٹ پڑھیں

لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن پیر کو بھی اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا، جس کے باعث دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر جگدمبیکا پال نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے اور گزشتہ ہفتے کی طرح نعرے بازی کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ افسر نے ارکان سے ہنگامہ نہ کرنے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن جماعتیں اجلاس کے پہلے دن سے ہی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی یہی مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ طلبہ کے خلاف ہوئی کارروائی کے معاملے پر بیان دینے کے لیے تیار ہیں اور حکومت اس معاملے پر بحث کے بعد مسٹر شاہ کے جواب کے لیے بھی تیار ہے۔
پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ جب پارلیمانی امور کے وزیر کہہ رہے ہیں کہ وزیر داخلہ بیان دینے کے لیے تیار ہیں تو تمام ارکان کو اپنی نشستوں پر واپس جانا چاہیے اور ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر داخلہ بحث کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور حکومت بھی بحث چاہتی ہے تو ایوان کو چلنے دیا جانا چاہیے۔
ہنگامے کے درمیان پریزائیڈنگ افسر نے قانون و انصاف کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال سے 'ٹریبونل اصلاحات بل، 2026' کو ایوان سے منظور کرانے کے لیے پیش کرنے کو کہا۔ مسٹر میگھوال نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ٹریبونل کے دائرۂ اختیار میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا بلکہ شفافیت اور قابل اعتماد نظام کو یقینی بنانے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔
مسٹر جگدمبیکا پال نے بل پر بحث میں حصہ لینے کے لیے کئی ارکان کے نام پکارے، لیکن ہنگامے کے باعث کسی رکن کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد انہوں نے بل کو ایوان سے منظور کرنے کے لیے پیش کیا اور ہنگامے کے درمیان بل کو بغیر بحث کے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
پریزائیڈنگ افسر نے ارکان سے اپنی نشستوں پر واپس جانے اور ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی، لیکن ہنگامہ جاری رہنے پر انہوں نے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
شیئر کریں:

More from سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی
سیاست

ہندوستان میں دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا:مودی

27 ستمبر، 2026
ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی
سیاست

ووٹ چوری سے آئین و جمہوریت ختم ہو رہی ہے: راہل گاندھی

24 ستمبر، 2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج
سیاست

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، پہلے ہی دن بی جے پی ارکان کا احتجاج

21 ستمبر، 2026
ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی
سیاست

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کے مرکز میں ہے ملک کی نوجوان طاقت: مودی

19 ستمبر، 2026
رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا
سیاست

رمیش نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد مودی کی چین پالیسی پر سوال اٹھائے، سرحد، آپریشن سندور اور معاشی انحصار کا معاملہ اٹھایا

13 ستمبر، 2026
’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل
سیاست

’بچوں کی زندگی میں داخل ہونا ہوگا‘، یوم اساتذہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی اساتذہ سے اپیل

5 ستمبر، 2026