جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 مودی۔ نتیش کمار کے ترقی یافتہ بہار کے خواب کو ہر حال میں پورا کروں گا: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

مودی۔ نتیش کمار کے ترقی یافتہ بہار کے خواب کو ہر حال میں پورا کروں گا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•28 اپریل، 2026 کو 07:24 PM•9 ویوز•6 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 28 اپریل(اے بی این ): وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج مائیکرو، چھوٹے اور درمیانہ انٹر پرائززوزارت بھارت سرکار کے ذریعہ نو تعمیر ٹیکنا لوجی سینٹر بہٹا (پٹنہ)اور چار تو سیعی سنٹر مظفر پور، روہتاس، دربھنگہ اور مونگیر کا ریمورٹ کے توسط سے افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے نیشنل ایس سی /ایس ٹی ہب کے تحت کاروباری بیداری اور خصوصی وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا۔ ٹکنالوجی سنٹر، بہٹا پٹنہ احاطہ میں مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی وزارت کے ذریعہ لگائے گئے اسٹال کا وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی سنٹر، بہٹا احاطہ میں نوتعمیر شدہ عمارت کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو ٹریننگ ورکشاپ میں فراہم کی جانے والی جدید ترین مشینری اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر وگرام کا شمع روشن کر کے باقاعدہ آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب کے لیے بنائے گئے اسٹیج پر مائیکرو، سمال اور میڈیم کاروبار محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر رجنیش نے وزیر اعلیٰ کو شال اورمومنٹو پیش کرکے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ کے سامنے مائیکرو، سمال اور میڈیم کاروبار کی وزارت کے ذریعہ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں کیے جارہے ترقیاتی کاموں اور بہار میں نو قائم شدہ ٹیکنا لوجی سینٹر پر مبنی مختصر فلم دکھائی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے پروزی اعظم وشوکرما منصوبہ ، پی ایم ای جی پی منصوبہ، ایس سی-ایس ٹی ہب منصوبہ، اور ’گرام ادیوگ وکاس منصوبہ‘ کے استفادہ کنندگان کو چیک/ٹول کٹس/سرٹیفکیٹ دیا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔مشترکہ بہار میں ٹاٹا اور بوکارو جیسی بہت سی بڑی صنعتیں غیر منقسم بہار میں قائم تھے، لیکن سال 2000 میں بہار سے جھارکھنڈ کے الگ ہونے کے بعد صرف نام کی صنعتیں رہ گئیں۔بہار میں 2005 میں این ڈی اے کی حکومت بنی تب سے ہم نے بہار کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کی قیادت میں گزشتہ دو دہائیوں میں بہار کے ہر شعبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ کامیاب وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم لوگ بہار کو خوشحال بنانے کے لیے ہر سطح پر کام کر رہے ہیں۔ بہٹا پٹنہ میں 15 ایکڑ اراضی پر ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مجھے افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ اس کے علاوہ مظفر پور ، دربھنگہ ،روہتاس اور مونگیر میںبھی ٹیکنالوجی سینٹر کی توسیعی مراکزکا افتتاح کیا گیا۔ مجھے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہارپہلے بہت ترقی یافتہ اور خوشحال تھا۔ درمیانی عرصے میں بہار کی ترقی رک گئی تھی۔ 2005 کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے دور میں بہار کو آگے بڑھانے کا کام شروع کیا گیا۔ تاہم 2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی موجودہ آبادی تقریباً 14 کروڑ ہے۔ ریاست میں نئے قائم ہونے والے ٹکنالوجی مراکز میںٹریننگ پانے والے نوجوان ڈپلومہ اور ڈگریاں حاصل کریں گے، جس سے نہ صرف انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں گے بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ اس سے لاکھوں بچے مستفید ہوں گے اور انہیں ہنر سے آراستہ کریں گے۔اس ٹیکنالوجی مراکز میں تین موضوعات پر ٹریننگ دی جائے گی۔ ان میں مصنوعات کا معیار، پیکیجنگ، اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر مصنوعات کی کیسے بہتر طریقہ سے مارکٹنگ ہو سکے اس کی ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار ایک ایسی ریاست ہے جہاں انجینئرنگ کی تعلیم کی ایک سال کی فیس صرف 10 روپے ہے، اور ڈپلومہ کے طلباء سے ایک سال کے لیے صرف 5 روپے لیے جاتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے اس انتظام کو یقینی بنایا ہے۔ بہار کے ہر سب ڈویژن میں آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ اور تمام اضلاع میں انجینئرنگ کالج قائم کیے گئے ہیں۔ اب تو تمام اضلاع میں میڈیکل کالج بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ گیاجی میں ٹیکنالوجی سنٹر کے لیے جلد ہی زمین کی نشاندہی کی جائے گی اور اسے دستیاب کرایا جائے گا۔ ہم مرکزی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بہار میں مزید 10 ٹیکنالوجی مراکز کے قیام کو منظوری دے تاکہ بہار کے زیادہ نوجوان ہنر مند بن سکیں۔ ہم اس حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے گزارش کریں گے۔ ہم نے ا پنی کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں، بہٹا میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میںآٹی فیشئل انٹلی جنس (اے آئی) ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے 200 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس کے قائم ہو نے سے پوری دنیا کے لوگ بہار آئیں گے، بہار کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ جب بہار ترقی کرے گا تب ہی ملک ترقی کرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے سے ہی بہار سیلاب اور خشک سالی س دوچار ہے۔ بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان سون ندی کے پانی کی تقسیم کے تعلق سے اندر پوری آبی ذخائر سمجھوتہ کیا گیا ہے،تاکہ تنازعہ ختم ہو۔ اس معاہدے کے تحت جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں 35 سال سے زیر التوا کدون ریزروائر (اندرپوری ریزروائر پروجیکٹ-2) کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔جس سے بہار کے آٹھ اضلاع میں آبپاشی کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی۔ بہار میں چھوٹے پیمانے کی صنعت کو نمایاں طور پر فروغ دیا جا رہا ہے، جس سے لوگوں کی معاشی حالت مزید بہتر ہو رہی ہے۔ یہاں بتا یا گیا ہے کہ 1کروڑ 86لاکھ لوگ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز سیکٹر میں مصروف ہیں، جن کی مارکیٹ 1 لاکھ کروڑروپے تک کی ہے۔جب تک جی ایس ٹی نہیں تھی لوگ بہار کی طرف نہیں دیکھتے تھے۔ لوگوں کو لگتا تھا کہ بہار کی زیادہ آبادی کی وجہ سے غربت ہے۔ ہندوستان کی معیشت میں 14کروڑ بہار کے لوگ جی ایس ٹی کے توسط سے اپناتعاون دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ 20 نومبر کو اس حکومت کا ایک سال مکمل ہونے تک بہار میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لائی جاسکے۔ جب بہار میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگیں گی تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اور بہار خوشحال ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جولائی کے مہینہ سے بہار کے ہر بلاک میں ایک ڈگری کالج کھولا جائے گا۔ ہر بلاک میں ایک ماڈل سکول قائم کیا جائے گا تاکہ بچوں کو تعلیم کے لیے باہر نہ جانا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ’سہیوگ پروگرام‘ کے تحت بلاک، زون اور تھانے کی سطح پر ہر ماہ دو دن کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کیے جاسکیں۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں بہار کے لوگوں کی امیدوں اور وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کے ترقی یافتہ بہار کے خواب کوہر حال میں پورا کروں گا۔اس کے لیے آپ کا تعاون درکار ہے۔ 1 کروڑ لوگوں کو روزگار اور نوکریاں فراہم کرنے کا حکومت کا عہد ہے اس کے لیے ہر سطح پر کام کیا جارہا ہے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026