بہار ودیا ساتھی ایپ سے3لاکھ سے زیادہ طلباء جڑے ،بیشتر گائوں کے: وزیر تعلیم
Awaz E Bihar••6 ویوز•3 منٹ پڑھیں
پیشہ ورانہ تعلیم میں جدید اور روزگار پر مبنی کورسز کو شامل کرنے کی ہدایات
وزیر تعلیم جناب متھلیش تیواری نے کہاکہ بہار ودیارتھی ساتھی ایپ سے حال میں 3لاکھ سے زیادہ طلبا جڑچکے ہیں ۔ ان میں سے تقریباً 73فیصد دیہی علاقوں کے طلبا ہیں۔ یہ اعداد و شمار ایپ کے لانچ ہونے کے ایک ماہ کے اندر حوصلہ افزا ہے۔ وزیر تعلیم مسٹر تیواری کی صدارت میں بدھ کو بہار اسکول ایگزامینیشن کمیٹی کے آڈیٹوریم میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران کمیٹی کے کام کاج، امتحانی نظام، پیشہ ورانہ تعلیم اور طلباء کے تعلیمی مستقبل سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے سکریٹری مسٹر راجیو روشن اور بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کے چیئرمین مسٹر تیاگ راجن ایس ایم سمیت تمام عہدیدار میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں امتحانی عمل کو مزید ٹیکنالوجی پر مبنی، شفاف اور محفوظ بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ طلبہ کی شناخت اور امتحانی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپار آئی ڈی کو فیس آئی ڈی سے جوڑنے اور امتحان کے مراکز پر موثر عمل درآمد کی تیاری کاجائزہ لیا گیا ۔ وزیر تعلیم نے پیشہ ورانہ تعلیم کو روزگار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی ضروریات کو تبدیل کرنے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے طلباء میں پیشہ ورانہ تعلیم کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کی ہدایت دی۔ساتھ ہی پرانے ٹریڈ اور کورسز کا جن کی موجودہ وقت میں استعمال کم ہو گئی ہے ، ان جائزہ لے کر ان کو ہٹا نے اور نئی اور روزگار پر مبنی نصاب کو شامل کر نے پر زور دیا ۔ ان میں جدید اور مہارت پر مبنی کورسز جیسے اینیمیشن ڈیزائننگ، اے آئی، موبائل ریپیرنگ، روبوٹکس، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس شامل ہیں۔ میٹنگ میں ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کے لیے اعلیٰ معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والے طلباء کو کمیٹی کی طرف سے لیٹر فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ہونہار طلباء کو سمتلالہ رہائشی اسکول میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔ وزیر تعلیم نے آئی ٹی آئی اور صنعتی تربیت کو بہتر کیریئر کے اختیارات کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں اسکول چھوڑنے والوں کی تعداد میں کمی پر بھی غور کیا گیا۔ 10ویں جماعت کے بعد 12ویں تک پہنچنے میں ناکام رہنے والے طلباء کو مزید تعلیم یا ہنر کی تربیت سے جوڑنے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا گیا۔ طلباء کو تعلیم میں مصروف رکھنے کے لیے مراعات تیار کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں سی بی ٹی(کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ) پر مبنی امتحانات کے نتائج کے بروقت اجراء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیکنالوجی پر مبنی امتحانی نظام کے ذریعے امتحانی عمل کو مزید موثر بنانے اور نتائج کی اشاعت میں بروقت یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے دیہی اور دور دراز علاقوں کے طلباء تک معیاری تعلیمی مدد تک رسائی کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔