جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نل جل منصوبہ: نگہداشت کے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے: وزراء
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نل جل منصوبہ: نگہداشت کے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے: وزراء

Awaz E Bihar•27 اگست، 2026 کو 07:27 PM•57 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 27 اگست: لوک صحت انجینئرنگ محکمہ (PHED) کے وزیر سنجے کمار سنگھ اور پنچایتی راج محکمہ کے وزیر دیپک پرکاش کی مشترکہ صدارت میں پٹنہ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ریاست بھر میں نل جل منصوبہ کے نگہداشت کاروں (کیئر ٹیکرز) کے طویل عرصے سے زیر التوا اعزازیہ اور ادائیگی کے معاملات کے ساتھ ان سے متعلق انتظامی و تکنیکی مسائل کا جلد اور مستقل حل تلاش کرنا تھا۔
اجلاس کے دوران دیہی علاقوں میں ’ہر گھر نل کا جل‘ منصوبہ کو مؤثر طریقے سے چلانے میں درپیش عملی مشکلات اور نگہداشت کاروں کے طویل عرصے سے زیر التوا اعزازیہ و دیگر ادائیگیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ نل جل منصوبہ کی زمینی سطح پر کامیابی بڑی حد تک نگہداشت کاروں کی باقاعدہ اور ذمہ دارانہ خدمات پر منحصر ہے۔ اس لیے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنا ضروری ہے۔
جائزہ اجلاس کے بعد دونوں وزراء نے لوک صحت انجینئرنگ محکمہ اور پنچایتی راج محکمہ کے سینئر افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ زیر التوا ادائیگیوں کے عمل کو تیز کیا جائے اور بقایا رقم کی ادائیگی جلد از جلد یقینی بنائی جائے۔انہوں نے بین محکمہ جاتی تال میل کو مزید مضبوط بنانے اور ادائیگی کے عمل میں حائل مالی و تکنیکی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اجلاس کا اہم مقصد دیہی آبادی کو بلا رکاوٹ صاف پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزراء نے کہا کہ نگہداشت کاروں کو ان کے بقایاجات کی بروقت ادائیگی سے وہ زیادہ مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں گے۔اس سے نل جل نظام کی باقاعدہ دیکھ بھال، پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت اور موٹروں کی دیکھ بھال جیسے کام بھی مؤثر انداز میں جاری رہیں گے اور دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں رکاوٹ کے امکانات کم ہوں گے۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں لوک صحت انجینئرنگ محکمہ کے سکریٹری بی کارتیکے اور پنچایتی راج محکمہ کے سکریٹری منوج کمار سمیت دونوں محکموں کے متعدد سینئر افسران موجود تھے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ نل جل منصوبہ کے نگہداشت کاروں کے مسائل کے حل کے لیے ایک مستقل اور مؤثر نظام تیار کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں اعزازیہ یا دیگر ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر کی صورتحال پیدا نہ ہو۔دونوں وزراء نے افسران کو ہدایت دی کہ نل جل منصوبہ سے متعلق تمام مسائل کی مسلسل نگرانی کی جائے اور عام لوگوں کو صاف پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے میں کسی بھی سطح پر کوتاہی نہ ہونے دی جائے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026