جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار
آواز ای بہار
ہومای پیپرویڈیوزقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں
اہمقومیسیاستکھیلتعلیمبہارقومیسیاستکھیلصحتتعلیممضامینعالمی خبریں

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ویڈیوز
  • دن کی تصویر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

Email: awazebihar@gmail.com

Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نالندہ یونیور سیٹی پوری دنیا کے لئے علم کی علامت رہا ہے: پرتیہ امرت
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نالندہ یونیور سیٹی پوری دنیا کے لئے علم کی علامت رہا ہے: پرتیہ امرت

Awaz E Bihar•9 مئی، 2026 کو 07:07 PM•10 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ (اے بی این)چیف سکریٹری پرتیئے امرت نے راجگیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ نالندہ یونیورسٹی کے شاندار کیمپس کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، انفراسٹرکچر اور اس کے منفرد 'نیٹ زیرو، ماحولیاتی ماڈل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا تھا۔اس موقع پر نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ اور پولس سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔یونیورسٹی پہنچنے پر چیف سیکرٹری کا سینئر فیکلٹی ممبران نے استقبال کیا۔یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے چیف سیکرٹری کو ادارے کے تاریخی ماضی اور موجودہ تعلیمی ڈھانچے کے بارے میں پرزنٹیشن کےذریعہ واقف کرایا۔ انہیں بتایا گیا کہ یونیورسٹی اس وقت مختلف بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسکول چلا رہی ہے، جیسے کہ تاریخی مطالعات، ماحولیات اور ماحولیاتی علوم، اور بدھسٹ اسٹڈیز،امرت نے یونیورسٹی کی جدید ترین لائبریری، سشما سوراج آڈیٹوریم، یوگا کمپلیکس، اور اکیڈمک بلاکس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قدیم نالندہ کے فن تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی کے شاندار امتزاج کی تعریف کی۔ چیف سکریٹری نے یونیورسٹی کے 6.5میگاواٹ کے سولر فارم، بائیو گیس پلانٹ اور واٹر ہارویسٹنگ سسٹم میں خصوصی دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ نالندہ یونیورسٹی کا 'نیٹ زیرو کاربن فوٹ پرنٹ ماڈل بہار کے دیگر اداروں کے لیے ایک تحریک کا کام کرے۔معائنہ کے بعد افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹریپرتیئے امرت نے کہاکہ نالندہ نہ صرف بہار کے لئے بلکہ پوری دنیا کے لئے علم کی علامت رہا ہے۔ اس نو تعمیر شدہ کیمپس کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جو اس کے قدیم ورثے کو جدید اختراع کے ساتھ ملاتا ہے۔ ریاستی حکومت اس یونیورسٹی کے بین الاقوامی مرکز کے طور پر علم کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔دورے کے دوران نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ نے چیف سکریٹری کو کیمپس کے ارد گرد جاری ترقیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں آگاہ کیا۔اختتام پر، چیف سکریٹری نے یونیورسٹی کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔چیف سکریٹری نے مزید کہاکہ حکومت نالندہ یونیور سیٹی کے فخریہ ماضی کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سمت میں کئی مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نالندہ یونیورسیٹی کی ترقی اور مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔
شیئر کریں:

More from بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن  تعاون کرے گی : سمراٹ
بہار

صنعت کاروں کو حکومت بہارہر ممکن تعاون کرے گی : سمراٹ

1 اکتوبر، 2026
94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق
بہار

94 لاکھ 71 ہزار افراد کی خون کی کمی کی جانچ، 18 لاکھ سے زائد میں انیمیا کی تصدیق

29 ستمبر، 2026
اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا
بہار

اننت سنگھ و نیرج کمار کا تنازع اعلیٰ قیادت تک پہنچا

29 ستمبر، 2026
حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال
بہار

حکام کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، شہریوں کو ڈیجیٹل کاپیاں ملیں گی: ڈاکٹر دلیپ جیسوال

29 ستمبر، 2026
بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری
بہار

بچوں کی مضبوط بنیاد سے ہی مضبوط ہوگا بہار: سمراٹ چودھری

29 ستمبر، 2026
17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا
بہار

17 برسوں سے خدمات انجام دے رہے تعلیم سیوک سڑک پر، گردنی باغ میں سات روزہ دھرنا

29 ستمبر، 2026